کرپٹو کرنسی: ایس آئی ٹی نے ہماچل، پنجاب اور چنڈی گڑھ میں 35 مقامات پر چھاپے ماری کی

0
0

یواین آئی
شملہ؍؍کرپٹو کرنسی کے نام پر دھوکہ دہی کے معاملے کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) نے ہفتہ کو ہماچل پردیش سمیت پنجاب اور چنڈی گڑھ میں 35 مقامات پر چھاپے مارے۔ اس دوران ایس آئی ٹی نے کانگڑا، منڈی، اونا، چمبہ، ہمیر پور، بلاس پور، شملہ اور بڈی میں واقع ملزمین اور مشتبہ افراد کے رہائشی احاطے میں تلاشی لی۔اس کے علاوہ پنجاب اور چنڈی گڑھ میں بھی سرچ آپریشن کیا گیا۔ تلاشی کے دوران ایس آئی ٹی کو کیس سے متعلق اہم ثبوت ملے۔ ایس آئی ٹی نے دستاویزات، جائیداد کے ریکارڈ بشمول موبائل فون اور دیگر ڈیجیٹل آلات کو ضبط کرلیا ہے۔ کچھ گاڑیاں بھی ضبط کر لی گئی ہیں۔ گھپلے کے اس کیس میں آمدنی سے متعلق مختلف تفصیلات حاصل کر لی گئی ہیں۔ یہ معلومات ہماچل پردیش پولیس کے ڈائریکٹر جنرل کے دفتر نے دی ہے۔ایس آئی ٹی کے مطابق تلاشی کے دوران جمع کیے گئے شواہد کرپٹو کرنسی گھوٹالے کی تحقیقات میں اہم کردار ادا کریں گے۔ تاہم اس کیس کا مرکزی سرغنہ تاحال مفرور ہے۔ ایس آئی ٹی کی جانب سے تلاشی آپریشن جاری ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا