کرونا ،اور اب منکی پاکس کا خطرہ بھی

0
0

بھارت میں منکی پاکس کے کیسوں میں اضافہ ہو رہا ہے جہاں سرکار نے ویکسین تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میںدواساز کمپنیوں سے درخواستیں طلب بھی کی گئی ہیں۔ دنیا بھر کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی منکی پاکس کے کیس سامنے آرہے ہیں اور سرکار اس سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات اُٹھارہی ہے ۔انڈین کائونسل آف میڈیکل ریسرچ نے ویکسین بنانے والی کمپنیوں ، فارما کمپنیوں ، ریسرچ ڈیولپمنٹ اداروں اور ان ویٹرو کٹ ڈائیگروسٹک کٹ بنانے والوں سے اس سلسلہ میں ایکسپریشن آف انٹریسٹ طلب کیا ہے۔ان سبھی میکرس کو منکی پاکس کی ویکسین اور اس کیلئے ڈائیگروسٹک کٹ کو ایک ساتھ ڈیولپ کرنا ہوگا۔ ملک میں منکی پاکس کے چار تصدیق شدہ معاملات کے بعد سرکار اس معاملہ میں جلدی کارروائی چاہتی ہے۔دوسری جانب کرونا وائرس نے بھی اپنے تیور سخت کر دئے ہیں جہاں جموں وکشمیر میں انتظامیہ کی جانب سے ہر آئے روز ایڈوائزریاں جا ری کی جا رہی ہیں کہ کرونا وائر س کے پھیلائو پر قابو پایا جا سکے۔کرونا کے خطرے کے ساتھ ساتھ ملک کو اب منکی پاکس کے خطرے سے بھی نمٹنا پڑ سکتا ہے۔ڈبلیو ایچ او کے مطابق منکی پاکس ایک وائرل زونوسس ہے۔ یعنی یہ وائرس جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے یا جانوروں سے انسان میں آتا ہے۔ اس کی علامات کم و بیش اسمال پاکس کی طرح ہی ہیں ، لیکن یہ کم سنگین ہے۔ منکی پاکس کی سب سے عام علامات بخاراور ریشیز ہیں جو مختلف قسم کی پیچیدگیوں کا باعث بن سکتے ہیں۔اس وقت جہاں ملک میں کرونا وائرس کو لیکر ایڈوائزریاں جاری کی جا رہیں ،وہیں ہر آنے والے خطرے سے نمٹنے کیلئے سرکار کا بروقت اقدامات کرنے چاہئے تاکہ ایسی وبائیں مزید نہ پھیل سکیں اور ماضی کی طرح ملک کو ایک بڑے جانی اور مالی نقصان کو سامنا نہ کرنا پڑے کیونکہ کرونا وائرس کے وقت میں جہاں جانی نقصان ہوا وہیں لاک ڈائون کی وجہ سے ملک کی ایک بڑی آبادی کو مالی نقصانا ت اور بحران کا سامنا کرنا پڑا۔انتظامیہ کو اس سارے سلسلے پر خصوصی نگاہ رکھتے ہوئے بروقت اقدامات کرنے چاہئے تاکہ ماضی قریب جیسے سنگین حالات پھر نہ لوٹ آئیں ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا