کرن رجیجو نے راہل گاندھی پر نشانہ لگایا

0
0
یواین آئی
 
نئی دہلی؍؍مرکزی وزیر مملکت داخلہ کرن رجیجو نے مسئلہ کشمیر پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی پالیسی کے بارے میں کانگریس کے صدر راہل گاندھی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے اس کے لئے وقت کے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے ۔مسٹر رجیجو نے بدھ کو ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ”سردار پٹیل جي نے تمام شعبوں کے مسائل کو حل کر لیا تھا لیکن نہرو جی نے کشمیر کا ذمہ سنبھالا اور اس کی وجہ سے زیادہ دقتیں پیدا ہوئی”۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی آگ میں جل رہے جموں کشمیر میں ہزاروں لوگ ہلاک اور کشمیری پنڈتوں کا بھی قتل کیا گیا ہے اور ریاست سے 1،60،000 سے زیادہ لوگوں کو باہر جانا پڑا ہے ۔مسٹر رجیجو نے کہا، ”آپ کے خاندان اور آپ کی جماعت نے کشمیر کو برباد کرکے رکھ دیا ہے اور آپ اس کاالزام بی جے پی پر لگا رہے ہیں”۔غور طلب ہے کہ منگل کو جموں کشمیر میں مخلوط حکومت میں شامل بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنے اتحادی پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی سے حمایت واپس لے لیا تھا جس کے بعد جس کے بعد وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے استعفی دے دیا تھا۔اس واقعات پر ردعمل کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہا تھا”موقع پرست بی جے پی پی ڈی پی اتحاد نے جموں -کشمیر کو آگ کے حوالے کر دیا، اس کی وجہ سے ہمارے بہادر فوجیوں سمیت کئی معصوم شہری مارے جا رہے ہیں۔ہندوستان کو بھاری قیمت ادا کرنا پڑرہا ہے اور اس نے کئی سالوں کی یو پی اے کی سخت محنت پر پانی پھیر دیا ہے اور گورنر راج میں مزید نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔ نااہلی، ضدی رویہ ، اور نفرت ہمیشہ ناکام ہو جاتی ہے ”۔صدر رام ناتھ کووند سے منظوری حاصل ہونے کے بعد بدھ سے ہی گورنر راج نافذ ہے ”
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا