جالون:27جولائی(یواین ائی) اترپردیش کے ضلع جالون میں ہفتہ کو کرنٹ کی زد میں آکر بزرگ جوڑے کی موت ہوگئی۔
واقعہ کونچ کوتوالی کے گرام کنور پورا گاؤں کا ہے۔ یہاں کے رہنے والےلالتا(65) ولد ملو اپنی 60 سالہ بیوی کے ساتھ رہتے تھے۔جمعہ کی رات کو ان کا پنکھا خراب ہوگیا۔ جس وجہ لالتا نے ہفتہ کی صبح اسے ٹھیک کرنے کی کوشش کی اور کرنٹ کی زد میں آگیا۔ بیوی نے اسے بچانے کی کوشش کی اس طرح دونوں کی کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی موت ہوگئی۔
جانکاری ملتے ہی متوفی کا بیٹا اور کانچ کوتوالی کے انچارج انسپکٹر ارون کمار پولیس ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچے۔ کونچ کوتوالی کے انچارج انسپکٹر ارون کمار نے بتایا کہ سر دست حادثہ کرنٹ لگنے سے ہو امعلوم ہورہا ہے۔پھر بھی اس کی جانچ کی جارہی ہے۔ پوسٹ مارٹم کے لئے لاش کو بھیجا گیا ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد آگے کی کاروائی کی جائے گی۔