کربلا کمپلیکس میںشیعہ فیڈریشن کی صوبائی سطح کی میٹنگ

0
0

آمدہ لوک سبھاانتخابات بارے حتمی فیصلہ پونچھ کنونشن میںکیاجا ئے گا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍شیعہ فیڈریشن کی کربلا کمپلیکس وزارت روڈ میںصوبائی سطح کی ایک میٹنگ زیر صدارت فیڈریشن کے صدر الحاج عاشق حسین خان منعقد ہو ئی ،میٹنگ کا آغاز حجت اسلام والمسلمین زوار حسین جعفری امام جامع مسجد بٹھنڈی نے تلاوت کلام پاک سے کیا ۔جبکہ میٹنگ میںوائس صدر شوکت حسین کاظمی ،وائس صد الحاج ر بشیر احمد میر پونچھ ،جنرل سیکریٹری خورشید حسین شاہ ریٹائرڈ لیکچرار ،ایڈیشنل جنرل سیکریٹری ،ڈسٹرکٹ صدر کفائت حسین صوفی ،چیف ترجمان فدا حسین رضوی ،صوبائی سیکریٹری اصغر حسین میر ،کوارڈینیٹر عابدحسین صفوی ،خزانچی ایڈو وکیٹ ذیشان علی خان ،حاجی غلام حسین چیئرمین انجمن شہیدان کربلا ڈھوک وزیراںنگروٹہ شامل ہوئے۔
میٹنگ میںآمدہ لوک سبھا چنائو بارے مشترکہ موقف اور فیڈریشن کو مزید فعال بنانے پر غور و خوض کرنے کے بعد متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ بہت جلد پونچھ میںفیڈریشن کے عہدیداران کی ایک کنونشن بلائی جائے گی جس میںآمدہ لوک سبھا چنائو کے بارے فیڈریشن کے موقف بارے حتمی فیصلہ لیا جا ئے گا ،ساتھ ہی انجمن کو مزید فعال بنانے و دیگر امور پر تفصیل سے غور کیا جا ئے گا ۔
صدر فیڈریشن نے کہا کہ ناساز گار موسم کی وجہ سے اس میٹنگ میںسارے عہدیداران اور صدور شامل نہ ہوسکے ،مگر بہت ساروںنے ٹیلی فون پر میٹنگ میںلئے جانے والے فیصلوںکو اپنی جانب سے پوری حمائت کا یقین دلایا ۔فیڈریشن نے صدر الحاج عاشق حسین خان نے ماہ رمضان کے مبارک مہینے کی آمد پر تمام مسلم بھائیوںکو مبارک باد دیتے ہوئے تمام ضلع انتظامیہ و تحصیل سطح کے افسران سے پر زور اپیل کی کہ اس مبارک ماہ کے دوران اشیائے ضروریہ کی فراہمی و قیمتوںکو اعتدال پر رکھنے و عبادت گاہوںکے آس پاس صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھتے ہوئے خراب پڑی سٹریٹ لائٹس کو درست کرنے و ماہ مبارک کے دوران بجلی کی بلا تعطل سپلائی و پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے موثر اقدامات کئے جانے پر زور دیا ۔خان نے کہا کہ اس مبارک مہینے کے تقدس کا خیال رکھتے ہوئے انتظامیہ کو پور ے اقدامات اٹھانے میںکوئی کسر نہ رکھنی چاہئے ۔ان کا کہنا تھا کہ پونچھ کی کونشن کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جا ئے گا ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا