کراچی میں خودکش حملہ، پانچ جاپانی شہری بال بال بچے

0
0

کراچی، //پاکستان کے شہر کراچی کے علاقے لانڈی میں جاپانی شہریوں کو لے جانے والی گاڑی پر خودکش حملہ کیا گیا۔ اس حملے میں پانچ جاپانی شہری بال بال بچے تاہم انہیں زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملے میں ڈرائیور اور سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوئے ہیں۔ جاپانی شہریوں کی گاڑی پر آج کے حملے کے بعد پولیس کی جوابی کارروائی میں دو دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق تمام جاپانی شہری محفوظ ہیں۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل ایسٹ اظفر مہیسر نے ڈان نیوز کو بتایا کہ واقعہ لانڈی میں مرتضیٰ چورنگی کے قریب اس وقت پیش آیا جب پانچ غیر ملکی شہری ہیاس وین میں سفر کر رہے تھے۔ اس حملے میں جاپانی شہری محفوظ ہیں، انہیں لے جانے والی گاڑی بلٹ پروف تھی۔
مسٹر مہیسر نے مزید کہا کہ ’’سبھی پانچ جاپانی محفوظ ہیں، لیکن ڈرائیور اور پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگئے ہیں‘‘ ابھی تک کسی نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا