سری نگر۔20اگست،شہر میں جاری کتاب میلے کا آ ج چوتھا دن ہے۔کتابوں کے شائقین اس میلے میں کتابیں خرئدنے آ رہے ہیں۔ان میں بڑی تعداد اسکول کے طلبا کی ہے۔
ہنی بکس اس کتاب میلے میں ماحولیات،سائنس اور اسلامی علوم پر اردو اور انگریزی میں کتابیں لایا ہے۔یہ کتابیں طلباے کی دلچسپی کا مرکز ہیں ۔ہنی بکس کی معیاری کتب کے ساتھ قیمت بھی مناسب ہے۔
اسکول کے بچے خاص طور پر”آؤبچائیں جنگل”تالاب میں قیامت”میری دلچسپ کہانیاں،ناقابل یقین مگر سچ”ڈایناسور کی خوفناک دنیا اور مجاہدین آزادی پر کتابیں خرید رہے ہیں۔
ہنی بکس کی مالک ناظمہ پروین کے مطابق کشمیر کے بچے تحفظ ماحولیات کے تئیں بیدار ہیں یہ بہت خوش کن ہے۔انہیں سائنس اور ماحولیات کے علاوہ دینی علم میں بھی دلچسپی۔کسی اسکول کے بیس طلبا آئے اور سبھی ماحولیات و سائنسی کتابیں خرید کر لے گئے۔ان کے اساتذہ اور والدین بھی کتابوں کی خریداری میں تعاون کر رہے ہیں۔اس کے علاوہ کالج کے طلبا اور عوام بھی ہماری کتابوں میں دلچسپی لے رہے ہیں۔