کان حادثہ:ایک لاش برآمد،4 کی تلاش جاری

0
0

یواین آئی
سونبھدر؍؍اترپردیش کے ضلع سونبھدر کے اوبرا علاقے میں شاردا مندر کے پیچھے کانکنی رقبے میں جمعہ کی شام کان کے تودے گرنے سے اسکے نیچے دبے ایک شخص کی لاش آج صبح برآمد کی گئی ہے ۔جبکہ دیگر چار مزدوروں کے دبے ہونے کا اندیشہ ہے ۔ان کی تلاش کے لئے این ڈی آر ایف کی ٹیم کو لگایا گیا ہے ۔سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آشیش سریواستو نے آج یہاں بتایا کہ بلی مارکنڈے علاقے میں شارد مندرکے نزدیک کان گرنے سے اس کے نیچے دبے مزدوروں کی راحت بچاؤ کے لئے بنارس سے آئی این ڈی آر ایف کی ٹیم موقع واردات پر پہنچ گئی ہے ۔این ڈی آر ایف ٹیم نے پتھر کے نیچے دبے سریندر دوبے (25) کی لاش کو برآمدکیا ہے ۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے ۔مسٹر سریواستو کے مطابق مزید چار افراد کے دبے ہونے کا اندیشہ ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا