کانگریس کے سات ایس ایم سی کارپوریٹر سری نگر میں ڈی پی اے پی میں ہوئے شامل

0
0

کہا اگر کوئی سیاسی جماعت عوام کو موجودہ افراتفری سے نکال سکتی ہے تو وہ ڈی پی اے پی ہے
لازوال ڈیسک

سری نگر؍؍ سری نگر میں کانگریس کے سری نگر میونسپل کارپوریشن کے سات کارپوریٹروں نے پیر کو چیئرمین ڈی پی اے پی غلام نبی آزاد کی موجودگی میں شفاعت غفار کی قیادت میں ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی میں شمولیت اختیات کی ہے ۔وہیں کونسلرز نے پارٹی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کا عزم کیا اور کہا کہ اگر کوئی سیاسی جماعت عوام کو موجودہ افراتفری سے نکال سکتی ہے تو وہ ڈی پی اے پی ہے۔اس موقع پر کونسلر شفاعت غفار نے کہا کہ ہم نے غلام نبی آزاد پر اپنا اعتماد بحال کرنے کا عزم کیا ہے جنہوں نے ماضی میں بطور وزیر اعلیٰ دیانتداری اور ایمانداری کے ساتھ لوگوں کی خدمت کرنے کی اپنی صلاحیت کو ثابت کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کو ایک متحرک قیادت کی ضرورت ہے اور آزاد اس کے لیے بہترین انتخاب ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ ہم کام کریں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ ہماری پارٹی میں شامل ہوں۔ کونسلر نے کہا کہ ڈی پی اے پی کے پاس ایک وژن اور ایجنڈا ہے جو لوگوں کی بہتر خدمت کر سکتا ہے۔اس موقع پر ڈی پی اے پی کے چیئرمین نے کہا کہ وہ اپنے لوگوں کو کبھی مایوس نہیں ہونے دیں گے اور جموںو کشمیر کی مساوی اور جامع ترقی کو یقینی بنائیں گے۔ اس موقع پر دیگر افراد میں جی ایم سروڑی وائس چیئرمین آر ایس چب جنرل سیکرٹری، چوہدری ہارون کھٹانہ جنرل سیکرٹری، سلمان نظامی ترجمان اعلیٰ ، شفیق شبنم، خالد طفیل و دیگران موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا