کانگریس کو ایک اور بڑا دھچکا، پروفیسر گورو ولبھ نے پارٹی چھوڑ ی

0
137

نئی دہلی، // عام انتخابات سے قبل کانگریس کو آج ایک اور بڑا دھچکا لگا جب پارٹی کے قومی ترجمان پروفیسر گورو ولبھ نے کانگریس کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔

پروفیسر گورو ولبھ نے کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کو خط لکھ کر کہا ہے کہ کانگریس بے سمت ہو گئی ہے۔ جس جذبے کے ساتھ وہ پارٹی میں شامل ہوئے، وہ اس بات پر مایوس ہیں کہ کانگریس آج بھٹک گئی ہے، اس لیے وہ پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے رہے ہیں۔

جمعرات کو یہ اطلاع دیتے ہوئے، انہوں نے ایکس پر پوسٹ کیا ’’آج کانگریس پارٹی جس طرح سے بے سمت آگے بڑھ رہی ہے، میں اس سے مطمئن نہیں ہوں۔ میں نہ تو سناتن مخالف نعرے لگا سکتا ہوں اور نہ ہی صبح و شام ویلتھ کریئٹرس کو گالی دے سکتا ہوں، اس لیے میں کانگریس پارٹی کے تمام عہدوں اور بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا