کانگریس کا ’یوتھ جوڑو‘، بوتھ جوڑو‘ کا عہد

0
0

ٰیواین آئی

نئی دہلی؍؍انڈین یوتھ کانگریس کے قومی ایگزیکٹیو کی تین روزہ میٹنگ کرناٹک کی راجدھانی بنگلورو میں ختم ہو گئی جس میں یوتھ جوڑو، بوتھ جوڑو‘ پروگرام کے ذریعے کانگریس کا پیغام گھر گھر پہنچا کر بی جے پی حکومت سے ملک کو آزاد کرنے کا عہدکیا گیا ہے۔انڈین یوتھ کانگریس کے صدر شری نواس بی وی نے ایگزیکٹیوکی میٹنگ میں اختتام کے بعدکہا کہ یوتھ کانگریس کی طاقت بی جے پی کو باہر کا راستہ دکھائے گی۔ یوتھ کانگریس کے کارکن پارٹی کاپیغام پھیلانے کا عہد لے کر ملک کے کونے کونے تک جائیں گے اور آئندہ اسمبلی اور عام انتخاب میں بی جے پی کو اقتدار سے باہر کا راستہ دکھانا ہے۔انہوں نے کہا کہ یوتھ کانگریس نے آئندہ کرناٹک اسمبلی انتخاب پر بھی مقصد پر مرکوز کرتے ہوئے پارٹی کا پیغام عوام تک پہچانے اور آخری بوتھ تک یوتھ کو جوڑنے کا عہد کیا ہے۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی قیادت میں ہوئے بھارت جوڑو یاترا کی مقبولیت سے بی جے پی حکومت ڈر گئی ہے اس لئے مسٹر گاندھی کے پارلیمنٹ میں دئے تقریر کے حصے کو ہٹا دیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کی عوام نے نفرت کے خلاف متحد ہوکر پیار کے راستے پر چلنے کا فیصلہ کیا ہے۔اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یوتھ کانگریس کے انچارج اورسیکریٹری کرشنا اللاوارو نے کہا کہ تنوع میں اتحاد ہندوستان کی پہچان ہے۔ اس شناخت کو قائم رکھنے کے لئے مسٹر گاندھی نے بھارت جوڑو یاترا شروع کی اور اب یوتھ کانگریس نے اس میٹنگ میں اس پیغام کو ملک بھر میں پہنچانے کا عہد لیا ہے۔یوتھ کانگریس کے ترجمان ورون پانڈے نے بتایا کہ میٹنگ میں قومی ایگزیکٹیو کے تمام رکن اور تنظیم کے ریاستی صدور نے حصہ لیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا