کانگریس نے قبائلیوں کے لیے ‘ڈسٹرکٹ منرل فنڈ’ کی جگہ ‘ڈائنسٹی مینجمنٹ فنڈ’ بنایا: شاہ

0
0

منڈلا، // مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے مدھیہ پردیش کے قبائلی اکثریتی علاقے منڈلا سے خطاب کرتے ہوئے آج قبائلیوں کے مسائل پر کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘ڈسٹرکٹ منرل فنڈ’ کی جگہ کانگریس نے ‘ڈائنسٹی مینجمنٹ فنڈ’ بنایا۔
مسٹر شاہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار فگن سنگھ کلستے کی حمایت میں منعقدہ انتخابی ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔ اس دوران وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو، ریاستی حکومت کے وزراء کیلاش وجے ورگیہ، پرہلاد پٹیل اور سمپوتیا اوئیکے بھی موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ انڈیا الائنس کا واحد مقصد خاندان کو آگے لے جانا ہے جبکہ وزیر اعظم نریندر مودی کا مقصد ہر فرد کو آگے لے جانا ہے۔ گزشتہ 10 برسوں میں حکومت نے 25 کروڑ غریبوں کو خط افلاس سے باہر نکالا ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے مرکزی اور ریاستی حکومت کی طرف سے غریبوں کی فلاح و بہبود کے لیے کیے جانے والے کاموں کے اعداد و شمار بھی گنائے۔
شاہ نے کہا کہ کانگریس نے 55 برسوں میں قبائلی بہبود کے لیے کیا کیا ۔ راہل گاندھی کو بتانا چاہیے کہ کیا کسی غریب قبائلی کو صدر کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا؟ کانگریس نے ہمیشہ قبائلیوں کو دھوکہ دیا۔ اٹل حکومت میں قبائلی بہبود کی وزارت بنائی گئی۔ شیوراج سنگھ چوہان کے دور میں مدھیہ پردیش میں پی ای ایس اے ایکٹ لایا گیا تھا۔
اس سلسلے میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے ‘ڈسٹرکٹ منرل فنڈ’ بنایا ، جس میں معدنیات سے ایک مقررہ آمدنی مقامی اضلاع کی ترقی کے لیے دی جاتی ہے۔ آج اس فنڈ میں سے تقریباً ایک لاکھ کروڑ روپے قبائلی علاقوں کی ترقی کے لیے جا رہے ہیں۔ اس کی جگہ کانگریس نے خاندان اور خاندان کے افراد کو فروغ دینے کے لیے ‘ڈائنسٹی مینجمنٹ فنڈ’ بنایا۔ وزیر اعظم مودی چاہتے ہیں کہ ملک آگے بڑھے اور کانگریس چاہتی ہے کہ اس کے بیٹے اور بیٹیاں آگے بڑھیں۔ ممتا بنرجی اپنے بھتیجے کو ، شرد پوار اپنی بیٹی کو اور اسٹالن اپنے بیٹے کو وزیر اعلیٰ بنانا چاہتی ہیں۔ سونیا گاندھی اپنے بیٹے کو وزیر اعظم بنانا چاہتی ہیں۔ جو ہمیشہ اپنے خاندان کے بارے میں سوچتے ہیں، کیا وہ کبھی عوام کے بارے میں سوچ سکتے ہیں؟ محروموں کے بارے میں صرف مودی ہی سوچ سکتے ہیں۔
رام مندر کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 500 سال بعد 17 اپریل کو رام نومی پر رام للا اپنی سالگرہ اپنے گھر میں منائیں گے۔
کانگریس کو تنبیہ کرتے ہوئے مسٹر شاہ نے کہا کہ اگرچہ کانگریس خوابوں میں بھی اقتدار میں نہیں آسکتی ہے، لیکن اگر وہ کبھی آتی ہے تو اسے دفعہ 370 کو ہاتھ نہیں لگانا چاہئے۔ دفعہ 370 کو ہٹانا بی جے پی کارکنوں کا فیصلہ ہے۔ کشمیر کو ہندستان سے کوئی نہیں چھین سکتا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا