کانگریس نے راجوری میں یوم سیاہ منایا

0
0

جموں کشمیر میں ریاستی حیثیت اور اسمبلی انتخابات کی بحالی کا مطالبہ کیا
شیراز چوہدری
راجوری؍؍ کانگرس پارٹی کے لیڈران اور ورکران نے پنجا چوک راجوری میں یوم سیاہ منایا اور یہ مطالبہ کیا کہ جموں و کشمیر کی ریاست کا درجہ جلد از جلد بحال کیا جائے اسی حوالے سے کانگرس پارٹی کے لیڈران نے احتجاج کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا پچھلے پانچ سالوں میں جموں کشمیر کے اندر بے روزگاری عروج پر ہوئی ہے یہاں کا پڑھا لکھا بے نوجوان بے زورگاری کی وجہ سے بد حالی کی زندگی گزار رہا ہے اس کے ساتھ ساتھ یہاں پر مہنگائی ہوئی ہے جو لوگ اپنا چھوٹا موٹا کاروبار کر کے روزی روٹی کما رہے تھے ان کے کاروبار بند ہو چکے ہیں کانگرس پارٹی کے لیڈران نے کہا کہ اگر جموں کشمیر کو ریاست سے یوٹی نہ بنایا جاتا تو اج جمو کشمیر کے یہ حال نہ ہوتا انہوں نے احتجاج کے ذریعے موجودہ سرکار سے یہ مطالبہ کیا کہ جموں کشمیر کی ریاست کا درجہ جلد از جلد بحال کیا جائے اور یہاں پر اسمبلی کے انتخاب کروا کر جمہوریت کو بحال کیا جائے تاکہ عوام کے ذریعے چنی ہوئی سرکار لوگوں کی نمائندگی کرے اور لوگوں کی مشکلات کا ازالہ ہو احتجاج میں سابقہ وزیر ضلع کانگرس کمیٹی کے صدر شبیر احمد خان سینیئر رہنما رجیش گپتا سینیئر رہنما پروفیسر ایم کیو وقار کونسلر پشویندر گپتا ریٹائرڈ پرنسپل سورج پرکاش کونسلر جاوید چوہان کے علاوہ اور بھی لیڈر اور ورکر موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا