کانگریس نے جموں شمالی اسمبلی حلقہ میں سمارٹ میٹر اور ٹول پلازہ ہٹانے کیلئے خلاف احتجاج تیز کیا

0
0

حکومت جموں کے لوگوں کی خواہشات کے خلاف کام کر رہی ہے: ہری سنگھ، رجنی بالا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍کانگریس پارٹی نے آج جموں شمالی اسمبلی حلقہ میں پڑنے والے پلوڑہ چوک میں سمارٹ میٹروں کی تنصیب اور سرور میں ٹول پلازہ کو ہٹانے کے خلاف احتجاج میں شدت پیدا کردی۔وہیں رجنی بالا، کارپوریٹر وارڈ نمبر 60 کی قیادت میں ہونے والے اس احتجاج میں خواتین سمیت مقامی کمیونٹی کی فعال شرکت دیکھی گئی۔اس موقع پرکانگریس کے سینئر لیڈران بشمول صدر ڈی سی سی جموں رورل ہری سنگھ چب، سوم ناتھ شرما صدر بی سی سی پٹہ پلوڑہ اور سنیل سنگھ چب صدر یوتھ کانگریس جموں شمالی اسمبلی بھی احتجاج میں شامل ہوئے۔وہیں ذرائع ابلاغ کے ساتھ بات چیت کے دوران رجنی بالا نے جموں کے عوام کی خواہشات اور امنگوں کے برعکس حکومت کے فیصلے پر اپنی مایوسی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ جموں کے شہری آج سڑکوں پر نکلے، لیکن حکومت اپنے نقطہ نظر میں ڈٹی ہوئی ہے۔انہوں نے حکومت سے لوگوں کے حقیقی مطالبات پر غور کرنے کی اپیل کی اور خبردار کیا کہ اگر ان کے تحفظات کو دور نہیں کیا گیا تو کانگریس پارٹی کے پاس اپنے احتجاج کو تیز کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں بچے گا۔مظاہرین سے بات کرتے ہوئے ڈی سی سی جموں دیہی صدر ہری سنگھ چب نے جموں میں سمارٹ میٹروں کی تنصیب کے بعد موصول ہونے والے جعلی اور مہنگے بجلی کے بلوں کی وجہ سے عام لوگوں میں بڑھتی ہوئی بے چینی پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سرور میں ٹول پلازہ این ایچ اے آئیکے اصولوں کے خلاف قائم کیا گیا تھا، جس کی پارلیمنٹ میں مرکزی وزیر نتن گدر نے بھی وضاحت کی تھی۔ اس کے باوجود حکومت ٹول پلازہ کو ہٹانے میں خاطر خواہ اقدامات کرنے میں ناکام رہی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا