’کانگریس سے بہت محتاط رہیں‘

0
0

کرناٹک حکومت خطرناک ذہنیت کو بڑھاوا دے رہی ہے: مودی
یواین آئی

بنگلورو؍؍وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کرناٹک اور ریاستی دارالحکومت بنگلورو میں سیکورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر ’سنگین تشویش‘ ظاہر کی اور کانگریس حکومت پر خطرناک ذہنیت کو فروغ دینے کا الزام لگایا۔یہاں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے ہبلی میں ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کے وحشیانہ قتل اور رامیشورم کیفے دھماکے سمیت کئی خطرناک واقعات کا حوالہ دیا اور ریاستی حکومت پر خطرناک ذہنیت کو فروغ دینے کا الزام لگایا۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت یہاں جس طرح کے خیالات اور ذہنیت کو فروغ دے رہی ہے وہ بہت خطرناک ہے۔ یہاں ہماری بیٹیوں پر حملے ہو رہے ہیں، بازار میں بم گرائے جا رہے ہیں۔ بھجن اور کیرتن کرنے والوں پر حملے ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کانگریس کی قیادت والی انتظامیہ میں بڑھتی ہوئی بدامنی کے ثبوت کے طور پر خواتین پر حالیہ حملوں، بازاروں میں بم دھماکوں اور مذہبی اجتماعات کے دوران ہونے والے حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ مودی نے بنگلورو اور کرناٹک کے باشندوں سے ہوشیار رہنے کی اپیل کی کہ وہ کانگریس سے بہت محتاط رہیں۔ انہوں نے کانگریس اور انڈیا اتحاد پر الزام لگایا کہ وہ انہیں جھوٹے الزامات کے ساتھ نشانہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سیاسی گروہ ان کی ساکھ کو داغدار کرنے کے لیے غلط معلومات پھیلا رہا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا