کانگریس رہنما ء ڈاکٹر رشید کو صدمہ

0
0

والد بزرگوار چوہدری اللہ دین دنیا کو خیر آباد کہہ گئے، جموں و کشمیر کانگریس کا اظہار تعزیت
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ سینئر کانگریس لیڈر اور پی سی سی کے ترجمان ڈاکٹر رشید چودھری کے والد الحاج چودھری اللہ دین کا آج صبح ان کے آبائی گاؤں پانیہد، درہال (بدھل)، راجوری میں انتقال ہوگیا۔واضح رہے مرحوم کچھ عرصے سے علیل تھے اور 93 سال کی عمر میں انہوں دنیا کو خیر آباد کہہ دیا ۔وہیںجے کے پی سی سی نے چوہدری اللہ دین کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور ڈاکٹر رشید چوہدری اور دیگر اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔جے کے پی سی سی کے صدر شری وکار رسول وانی، کارگزار صدر رمن بھلا اور ترجمان اعلیٰ رویندر شرما نے ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔دریں اثناء ضلع راجوری کے سینئر کانگریسی قائدین نے بھی چودھری مرحوم کے انتقال پر صدمے کا اظہار کیا ہے اور خاندان کے غم شرکت کی ۔اس سلسلے میںشبیر احمد خان، سابق وزیر، ڈی ڈی سی صدر اور ڈی سی سی کے وائس چیئرمین راجوری، سائیں عبدالرشید، للت مہاجن، شکیل میر، افتخار احمد آئی وائی سی کے ترجمان، راجیش بٹو، پشپندر گپتا، بالکرشن شرما، سورج پرکاش اور دیگران سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا