کانگریس الیکشن لڑنے کا ڈرامہ کر رہی ہے تاکہ اسے چندہ جمع کرنے کا موقع ملے: مودی

0
0

سیونی، // وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کانگریس پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس مدھیہ پردیش میں اپنی شکست سے واقف ہے، اس لیے وہ صرف الیکشن لڑنے کا ڈرامہ کر رہی ہے تاکہ وہ چندہ اکٹھا کر سکے مسٹر مودی ریاست کے سیونی میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ کانگریس ریاست میں الیکشن نہیں لڑ رہی ہے، وہ جانتے ہیں کہ وہ جیت نہیں پائے گی۔ پارٹی صرف الیکشن لڑنے کا ڈرامہ کر رہی ہے تاکہ اسے چندہ اکٹھا کرنے کا موقع ملے۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس قائدین کے درمیان وزیراعلی کے عہدہ کے لئے کوئی لڑائی نہیں ہے۔ اصل لڑائی یہ ہے کہ یہاں کس کا بیٹا کانگریس کا سربراہ بنے گا۔ سب ایک دوسرے کے کپڑے پھاڑنے میں مصروف ہیں۔ یہاں کے دو بڑے لیڈر آنے والے دنوں میں اپنے اپنے بیٹوں کو ’سیٹ‘ کرنے کے لیے مدھیہ پردیش کو ‘پریشان’ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کے لیے پریشان ہیں، کیا وہ کبھی عوام کے بارے میں سوچیں گے؟

انہوں نے کہا کہ کانگریس والے کہتے ہیں کہ ہمارے دادا دادی نے یہ کیا اور انہیں ووٹ دینا چاہئے کیونکہ وہ ان کے دادا تھے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بی جے پی عوام کے مستقبل کے لیے کام کر رہی ہے۔ بی جے پی کا مقصد غریبوں کی زندگی آسان بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس پر کبھی بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔ ان کا نعرہ ہے، غریب کی جیب صاف، کام ہاف اور کرنا اس سے بھی ہاف۔ کانگریس نے چھوٹے کسانوں کو سب سے زیادہ دھوکہ دیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا