ونے شرما
ادھمپورکامن پبلک ہائر اسکینڈری اسکول ادمپور میں یوم سانئنس کے موقع پر ایک اہم تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اسکولی طلاب نے ماڈل پیش کئے اور بہترین کارکردگی دکھانے والے طلاب کو انعامات سے بھی نوازہ گیا ۔واضح رہے اس تقریب میں سابق ایم ایل اے پون گپتا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔وہیں اسکول چیئر مین جگدیش راج نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ اسکولی طلاب نظم و ضبط کا مکمل خیال رکھتے ہوئے پابند رہتے ہیںاور کئی مقابلہ جات میں اپنے ہنر دکھا کر انعامات حاصل کر چکے ہیں۔