کالی کٹ مرکز الثقافة میں جوش وخروش کے ساتھ نئے تعلیمی سال کا آغاز طلبہ مستقل عزم وحوصلہ اور محنت ولگن سے تعلیم حاصل کریں :شیخ ابوبکر کاآغاز درس بخاری سے خطاب

0
0

:عبدالکریم امجدی
کالی کٹ //جنوبی ہند کی معروف دینی ودعوتی اسلامی یونیورسٹی جامعہ مرکز الثقافة السنیہ کے نئے تعلیمی سال کا آغازدرس بخاری کے ساتھ نہایت ہی جوش وخروش سے ہوا۔ اس سلسلہ میں آغاز درس بخاری تقریب کا انعقاد عمل میں آیا ۔جس میں بحیثیت مہمان خصوصی ڈاکٹر سراج الدین (ریلیزین ممبر آف انڈونیشیا)تقریب کا آغاز شیخ ابوبکر احمد نے درس بخاری سے کرایا ۔شیخ نے امام بخاری کے حالات وزندگی پر جامع خطاب کیا ۔انہوں نے کہا کہ علوم احادیث میں روز مرہ زندگی کے مسائل کا حل موجود ہے ۔ طلبہ علم حدیث پر خاص توجہ دیں ۔انہوں نے طلبہ سے مخاطب ہوکر کہاکہ طلبہ محنت ولگن سے تعلیم حاصل کریں ،مستقل عزم اور حوصلہ کامیابی کی پہچان ہے ۔ واضح رہے کہ جامعہ مرکز الثقافہ میں ملک کے ۲۲صوبوں کے طلبہ مختلف علوم وفنون میں زیر تعلیم ہیں ،شیخ ابوبکر احمد کے درس بخاری کی انفرادی حیثیت کی وجہ سے حنفی ،شافعی،حنبلی اور مالکی چاروں مسالک کے طلبہ مستفیض ہورہے ہیں ۔ علاوہ ازیں ملک وبیرون ممالک کی کئی اہم یونیورسٹیز سے معادل کورسیز بھی کرائے جاتے ہیں ، جس کی وجہ سے طلبہ کی تعداد میں ہرسال اضافہ ہوتا ہے ۔۵۲یتیم بچوں سے شروع ہونے والا یہ ادار ہ آج عالمی شہرت حاصل کرچکا ہے ۔بیرون ممالک میں مرکز کے ماتحت دینی دعوتی اور رفاہ عامہ کا کام جاری ہے ۔پرورگرا م کا افتتاح مولانا عبدالقادر مسلیار نے کیا جبکہ افتتاحیہ تقریب میں اے پی محمد مسلیار،سی محمد فیضی ،ڈاکٹر حسین ثقافی ،ڈائیریکٹر عبدالحکیم ازہری نے مختلف عناوین پر خطاب کیا ۔اہم شرکاءمیں کے کے احمد کٹی مسلیار،مختار حضرت ،کنجی محمد ثقافی ،مولانا موسیٰ ثقافی ،وی پی ایم فیضی کے اسما قابل ذکر ہیں ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا