مصنوعی اعضاء سے محروم افراد کا اندراج کر مصنوعی اعضاء کے لیے کی گئی پیمائیش
لازوال ڈیسک
پونچھ// مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل حویلی کے کالج گراونڈ میں سوشل ویلفئیر محکمہ کی جانب سے ایک کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مصنوعی اعضاء سے محروم جسمانی طور پر ناخیز افراد کے مصنوعی اعضاء کے لیے پیمائش کی گئی تاکہ انہیں بروقت مصنوعی اعضاء فراہم کئے جاسکیں جس میں تحصیل حویلی کے بلاک ننگالی و بلاک پونچھ کی پنچایتوں سے لوگ اپنیاپنے معذورین کو لیکر ان کی پیمائیش اور اندراج کرواتے نظر آئے۔اس دوران تحصیل سوشل ویلفیئر آفیسر پونچھ نیکہا کہ ہر سال کی طرح سے اس بار پیمائش کے لئے یہ کیمپ لگایا گیا ہے دونوں بلاکوں کے معذور افراد نے شمولیت اختیار کی۔ انہوں نے بتایا کہ یہاں پر محکمہ صحت کی جانب سے عملہ بھی موجود ہے جو معذور افراد کی جانچ پڑتال کر انکا اندراج کررہا ہے اور انکے محکمہ میں بھی انکا اندراج ہورہا ہے جس کے بعد ان درج افراد کو مصنوعی اعضاء کے علاوہ چار پہیہ سائکل و سکوٹیاں بھی فراہم کی جائیں گیں۔ یاد رہے کہ محکمہ سوشل ویلفیئر کے ضلع افسر موہندر پال کی ہدایت پر تحصیل سطح پر ان کیمپوں کا اہتمام کیا جارہا ہے جہاں معذور افراد کا اندراج کیا جارہا ہے تاکہ انہیں بروقت مصنوعی اعضاء فراہم کئے جاسکیں۔