کارپوریٹر پریتم سنگھ وارڈ نمبر 55 نے نیو شانتی نگر کنجوانی میں پی ایچ ای پائپ لائین کا کام شروع کیا

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں میونسپل کارپوریشن (جے ایم سی) کے کارپوریٹر پریتم سنگھ نے آج وارڈ نمبر 55 نیو شانتی نگر کنجوانی میں 10 لاکھ کی لاگت سے پی ایچ ای پائپ کا کام شروع کیا۔وہیںاس کام کا افتتاح پریتم سنگھ نے وارڈ صدر ستنام سنگھ سندھو، رمیش کمار، سدیش منگل، نیرج سکھرام اور وارڈ55 کے سرکردہ شہریوں کی موجودگی میں کیا۔واضح رہے جل شکتی محکمہ کی طرف سے انجام دیے جانے والے کام کو 10 لاکھ روپے کی تخمینہ لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔اس موقع پر کارپوریٹر نے کہا کہ کام کی تکمیل سے اس سیکٹر کے مکینوں کی دیرینہ مانگ پوری ہو جائے گی، اس طرح علاقے میں پانی کی قلت کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ علاقے کے لوگ عرصہ دراز سے پانی کی قلت کا شکار ہیں اور ہم ہینڈ پمپ سے پانی لانے پر مجبور ہیں لیکن اب حکومت کی جانب سے ہر گھر نال ہر گھر جل سکیم شروع کر دی گئی ہے تو اب پانی ہر دروازے پر دستیاب ہوگا۔وہیںکارپوریٹر نے اہل علاقہ کو مبارکباد دی اور لوگوں کو یقین دلایا کہ وارڈ کے تمام دیرینہ مطالبات کو پورا کیا جائے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا