کابینہ نے ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان باہمی سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط اور توثیق کی منظوری دی

0
0

نئی دہلی،//وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں آج منعقدہ مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں حکومت جمہوریہ ہند اور متحدہ عرب امارات کی حکومت کے درمیان سرمایہ کاری کے

دو طرفہ معاہدے پر دستخط کرنے اور اس کی توثیق کے لیے منظوری دیدی گئی ہے۔

اس معاہدے سے سرمایہ کاروں، خاص طور پر بڑے سرمایہ کاروں کا اعتماد میں مضبوطی آنے کی توقع ہے، جس کے نتیجے میں غیر ملکی سرمایہ کاری اور اوورسیز ڈائریکٹ انویسٹمنٹ (او ڈی آئی) کے مواقع میں اضافہ ہوگا اور اس کا روزگار پیدا کرنے پر مثبت اثر پڑ سکتا ہے۔

مرکزی کابینہ کی اس منظوری سے ہندوستان میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہونے کی امید ہے اور امکان ہے کہ گھریلو مینوفیکچرنگ کی حوصلہ افزائی کرکے ، درآمدی انحصار کو کم کرکے اور برآمدات میں اضافہ کرکے امرت بھارت کے مقصد کو حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا