کابینہ اجلاس:بی ایس این ایل کو 4جی/5جی اسپیکٹرم ملے گا

0
0

دھان کی قیمت میں 143 روپے کا اضافہ، مونگ کی قیمت میں 803 روپے فی کوئنٹل کا اضافہ
یواین آئی

نئی دہلی؍؍ٹیلی کام کمپنی بھارت سنچار نگم لمیٹڈ (بی ایس این ایل) کے احیاء کی سمت میں آج ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے حکومت نے 4جی/5جی اسپیکٹرم مختص کرنے کے لیے 89047 کروڑ روپے کے پیکیج کا اعلان کیا ساتھ ہی حکومت نے بدھ کو سال 2023-24 کے لیے خریف فصلوں کی کم از کم امدادی قیمت کا اعلان کیا، جس کے تحت دھان کی عام اور دھان گریڈ اے کی قیمتوں میں 143 روپے فی کوئنٹل کا اضافہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت کابینہ کی میٹنگ میں اس سلسلے میں ایک تجویز کو منظوری دی گئی۔ حکومت حصص کی سرمایہ کاری کے ذریعہ بی ایس این ایل کو یہ اسپیکٹرم الاٹ کرے گی۔ اس کے ساتھ ہی بی ایس این ایل کا مجاز سرمایہ 1.5 لاکھ کروڑ روپے سے بڑھا کر 2.10 لاکھ کروڑ روپے ہو جائے گا۔یہ بحالی پیکیج بی ایس این ایل کو ایک مستحکم ٹیلی کام سروس فراہم کنندہ کے طور پر ابھرنے میں مدد دے گا۔بی ایس این ایل سمیت مختلف بینڈز میں کل ملاکر 1550 میگاہرٹز اسپیکٹرم ملے گا۔ اس میں 700 میگاہرٹز میں 22 سرکل میں 10 پیئرڈ میگا ہرٹز، 3300 میگا ہرٹز میں 22 سرکل میں 70 میگا ہرٹز، 21 سرکل میں 26 گیگا ہرٹز میں 800 میگا ہرٹز اور ایک سرکل میں 650 میگا ہرٹز، 6 سرکلز میں 2500 میگا ہرٹز 20 میگا ہرٹز اور 2 سرکل میں 10 میگاہرٹز شامل ہے۔اس اسپیکٹرم کی تقسیم کے ساتھ بی ایس این ایل پورے ملک میں 4G اور 5G خدمات فراہم کر سکے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں اور مختلف کنیکٹیویٹی پروجیکٹوں کے تحت کے غیر کنیکٹڈ گاووں کو 4G خدمات دستیاب ہو سکیں گی۔ ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ کے لیے فکسڈ وائرلیس ایکسس کی سہولت فراہم کی جاسکے گی۔اس دوران حکومت نے بدھ کو سال 2023-24 کے لیے خریف فصلوں کی کم از کم امدادی قیمت کا اعلان کیا، جس کے تحت دھان کی عام اور دھان گریڈ اے کی قیمتوں میں 143 روپے فی کوئنٹل کا اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ مونگ کی قیمت میں 803 روپے فی کوئنٹل، ارہر کی قیمت میں 400 روپے اور اْرد کی قیمت میں 350 روپے فی کوئنٹل کا اضافہ کیا گیا ہے مونگ پھلی کی قیمت میں 527 روپے فی کوئنٹل اور مکئی کی قیمت میں 128 روپے فی کوئنٹل کا اضافہ کیا گیا ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ کمیٹی برائے اقتصادی امور کی میٹنگ میں وزارت زراعت نے خریف کی فصلوں کی کم از کم امدادی قیمتوں میں اضافے کی تجویز کی منظوری دی گئی۔ 2022-23 میں عام دھان کی کم از کم امدادی قیمت 2040 روپے فی کوئنٹل تھی جسے بڑھا کر 2183 روپے فی کوئنٹل کر دیا گیا ہے۔ دھان گریڈ اے کی کم از کم امدادی قیمت 2060 روپے فی کوئنٹل سے بڑھا کر 2203 روپے فی کوئنٹل کر دی گئی ہے۔ گزشتہ سال مکئی کی قیمت 1962 روپے فی کوئنٹل تھی جسے بڑھا کر 2090 روپے فی کوئنٹل کر دیا گیا ہے۔ایک پریس کانفرنس میں کابینہ کے فیصلے کے بارے میں اطلاع دیتے ہوئے خوراک کی فراہمی اور صارفین کے امور کے وزیر پیوش گوئل نے کہا کہ سال 2022-23 میں مونگ کی کم از کم امدادی قیمت 7755 روپے فی کوئنٹل تھی، جسے بڑھا کر 8558 روپے فی کوئنٹل کر دیا گیا ہے۔ ارہر دال کی قیمت گزشتہ سال 6600 روپے فی کوئنٹل تھی جسے بڑھا کر 7000 روپے فی کوئنٹل کر دیا گیا ہے۔ اْرد کی قیمت 6600 روپے فی کوئنٹل سے بڑھا کر 6950 روپے فی کوئنٹل اور مونگ پھلی کی کم از کم امدادی قیمت 5850 روپے فی کوئنٹل سے بڑھا کر 6377 روپے فی کوئنٹل کر دی گئی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا