آنگن واڑی ورکروں اور ہیلپروں کا احتجاج47ویں دن میں داخل
شلپا ٹھاکر
جموںآنگن واڑی ورکر اینڈ ہیلپر یونین کے بینر تلے پریس کلب جموں کے باہرایک احتجاجی دھرنا دیا گیا جس میں بڑی تعداد میں آنگن واڑی ورکر اور ہیلپروں نے شمولیت اختیار کی ۔ واضح رہے آنگن واڑی ملازمین کے احتجاج کا یہ 47واں دن تھا اور ایک طویل عرصہ سے یہ ملازمین اپنے ماہانہ مشاہرے میں اضافے کو لیکر یہ ملازمین سڑکوں پر مختلف مقامات پر دھرنے دے رہے ہیں لیکن ابھی تک ان کے مسائل کا حل نہیں ہوا ہے جبکہ آنگن واڑی ورکروں کا کہنا ہے کہ ہم سو فیصد خواتین ملازمین اس محکمے میں اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں اور کئی محکموں اور کئی اسکیموں کے نفاذ میں اپنی خدمات انجام دیتی ہیں لیکن ہمارے ماہانہ مشاہرے کو 3600اور ہیلپر کے 1800روپئے ہے اس میں اضافہ نہ کیا گیا ۔یہاں مظاہرین سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہمارے ماہانہ مشاہرے میں دہلی، ہریانہ اور دیگر ریاستوں کی طرح اضافہ کیا جائے جہاں ملازمین دس ہزار روپئے ماہانہ لیتے ہیں۔احتجاج میں سمن سوری، نرمل شرما۔ مہاجبین،مونیکا، آشا دیوی، زاہدہ بیگم، سمن ، پنکی بھٹ و دیگران نے تبادلہ خیال کیا ۔