’کئی برس قبل ضلع کا درجہ ملنا چاہئے تھا ‘

0
0

سرکار نے علا قہ کو نطر انداز کر کے رکھا ہوا ہے:پروین سرور خان
ناظم علی خان
مینڈھرگز شتہ روز کا نگر یس اکائی مینڈھر کی جانب سے ضلع کی مانگ کو لیکر احتجاج میں شامل تمام لو گو ں کا آل انڈیا کا نگر س کمیٹی کی ممبر پر وین سر ور خان،حا جی امتیا ز خان اور راجہ محمد وسیم خان نے شکر یہ ادا کیا جنہو ں نے مینڈھر کے کو نے کو نے سے آکر احتجاج کو کا میاب بنا نے میں اپنا اہم رول ادا کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ان لو گو ں کا شکر یہ ادا کر تے ہیں جنہو ں نے احتجاج میں حصہ لیکر مین چوک مینڈھر کو ایک گھنٹے تک گاڑیو ں کی آمد رفت کےلئے بند کر کے ضلع کی مانگ کی ۔ انہو ں نے کہا کہ آئندہ احتجاج کےلئے ہم ایک میٹنگ طلب کر کے لا ئحہ عمل بنائےں گئے اور ایک کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی تا کہ ضلع کی مانگ کو لیکر احتجاج جا ری رکھا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ مینڈھر کے لو گو ں کا حق بنتا ہے کہ ضلع کےلئے اپنی مانگ کو لیکر سرکا ر کے سامنے احتجاج کیا جائے تا کہ سر کار ان علا قو ں کی جانب دھیان دے جن علا قو ں کوسرکار نے نظر انداز کیا ہوا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ کئی برس قبل مینڈھر کو ضلع کا درجہ ملنا چاہئے تھا لیکن سرکار نے علا قہ کو نطر انداز کر کے رکھا ہوا ہے جس کےلئے ہم احتجاج کر نے کا لائحہ عمل بنا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر سرکار نے ایک ہفتہ کے اندر کوئی تجوئز نہیں سوچی تو نئی بنائی گئی کمیٹی جو فیصلہ کرے گی اس پر سب کو عمل کر نا ہو گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا