’جموں میں ہورہی ولایت کانفرنس کو کامیاب بنایا جائے ‘

0
30

شیعہ فیڈریشن کا مقصد ہی بھائی چارے کا فروغ ہے :عاشق حسین خان
لازوال ڈیسک
جموں//شیعہ فیڈریشن نے اپریل کے آخر میں جموں میں ہورہی ولایت کانفرنس کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے ۔ یہاں جاری پریس بیان کے مطابق فیڈریشن کے صدر عاشق حسین خان نے کہاکہ وہ ولایت کے موضوع پر ہورہی اس کانفرنس میں ہر طرح سے تعاون فراہم کریںگے اور شیعہ فیڈریشن پچھلے کئی برسوںسے ایسی کانفرنسیں منعقد کرتی آئی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ولایت کے نام پر ہونے والا ہر کوئی پروگرام اہمیت کا حامل ہے اور آج کے اس دور میں ایسے پروگراموں کی سخت ضرورت ہے ۔ان کاکہناتھاکہ شیعہ فیڈریشن کا مقصد ہی بھائی چارے کا فروغ ہے اور وہ اس حوالے سے نہ صرف اتحاد بین المسلمین بلکہ دیگر مذاہب سے بھی بھائی چارے کیلئے قائل ہیں اور اس سلسلے میں ہمہ وقت کوشاں رہتے ہیں ۔عاشق خان نے کہاکہ آج دنیا میں نظام ولایت کی سخت ضرورت ہے جس کی واضح مثال اسلامی جمہوریہ ایران ہے جہاں ولی فقیہ کا نظام قائم ہے اور دنیا میں یہ واحد ایسا ملک ہے جو امریکہ جیسی کسی دنیاوی طاقت کے بجائے اللہ تعالیٰ کی ذات پر بھروسہ کرتاہے اور اسی وجہ سے یہ ملک صہیونیت اور سامراجیت کی آنکھ میں کانٹے کی طرح چب رہاہے ۔فیڈریشن صدر نے تمام لوگوںسے اپیل کی کہ وہ ولایت کے نام پر ہورہی اس کانفرنس کو کامیاب بنائیں اوراس میں بڑھ چڑھ کر شرکت کریں ۔انہوںنے کہاکہ ایسی کانفرنسوںسے بھائی چارے کا پیغام بھی جاتاہے اور اتحاد بین المسلمین نظام ولایت کا ایک اہم جز ہے ۔انہوںنے کہاکہ رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور ایرانی حکومت ہمیشہ اتحاد بین المسلمین کیلئے کوشاں رہتی ہے جو آج کے دور میں اس لئے بھی زیادہ ضروری ہے کیونکہ پوری اسلام دشمن طاقتیں مسلمانوں کے خلاف متحد ہوکر صف آراہیں ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا