دو سڑکوں کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا
لازوال ڈیسک
اودھم پور// جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لیے، ضلع ترقیاتی کونسل چیئرپرسن، ادھم پور لال چند نے بدھ کو بلاک گھورڑی اور جگانو کا ایک وسیع دورہ کیا اور وہاں کئی ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا۔اس دورے کے دوران، ڈی ڈی سی چیئرپرسن نے نبارڈ اسکیم کے تحت محکمہ پی ڈبلیو ڈی کی جانب سے تعمیر کی جارہی بلاک جگانو میں 4.5 کلومیٹر ترنگلیان سے بنڈلا روڈ بلاک گورڈی اور 3 کلومیٹر خوبنی تا تارمارا بلاک جگانو میں سنگ بنیاد رکھا۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے ڈی ڈی سی چیئرپرسن نے جڑواں بلاکس کے عوام کو مبارکباد دی اور کہا کہ ضلع ترقیاتی کونسل ادھم پور ضلع ادھم پور کے عام لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔