ڈی ڈی سی ممبر شازیہ کوثر نے ہینڈ پمپ کا افتتاح کیا

0
0

پنچایت سموٹ کی عوام میں خوشی کی لہر، تحدیث نعمت کے طور ڈی ڈی سی کا شکریہ ادا کیا
لازوال ڈیسک
راجوری؍؍ ضلع راجوری کے بلاک بدھل نیو کی حلقہ پنچایت سموٹ کے وارڈ نمبر 5میں مسجد کے نزدیک ہینڈ پمپ کا افتتاح کیا ڈی ڈی سی ممبر شازیہ کوثر نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مقامی لوگوں کی دیرینہ مانگ تھی کہ پانی کی شدید قلت کی وجہ سے مسجد کے گردونواح رہائش پزیر لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی شدید قلت ہے جس کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا اور مسجد میں آئے نمازیوں کو نماز جمعہ رمضان اور متبرک ایام کے دوران پرشیانیوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا اور مسجد کے گردونواح کے مکینوں کی خوتین ایک میل کا سفر طے کر کے پینے کا صاف پانی لاتی تھی اور اب مسجد کے ساتھ ساتھ مکینوں کو بھی پینے کا صاف پانی دستیاب ہوگا وہیں نائب سرپنچ مریم بیگم و معزز شہریوں نے ڈی ڈی سی موصوفہ کا شکریہ ادا کرتے ہوے کہا کہ اج ہماری ایک دیرانہ مانگ پوری ہوئی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا