ڈی ڈی سی سرنکوٹ کے ذریعہ چھ پنچایتوں کے سرپنچوں کو مکئی تھریشر مشینیں تفویض

0
0

منظور حسین قادری
سرنکوٹ ؍؍ڈی ڈی سی ممبر سرنکوٹ (A)محمد شاہنواز چوہدری نے آج سب ڈویژن ایگریکلچر آفیسر سرنکوٹ ایس ایچ کی موجودگی میں لوئر سرنکوٹ، پوٹھا اپر، پوٹھا لوئر، وسط سنئی، لٹھونگ اور ہاڑی اپر (A) سمیت چھ پنچایتوں کے سرپنچوں کو مکئی تھریشر مشینیں حوالے کیں راجیش لنگر اور محکمہ کے دیگر افسران کی موجودگی میں یہ مشینیں محکمہ زراعت نے مفت فراہم کی زرعی دفتر سرنکوٹ میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا اور محکمہ کے کام کاج اور مختلف جاری اسکیموں کے بارے میں پنچایتی عہدیداران کے ساتھ تبادلہ خیالات ہوئے اس پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے شاہنواز چوہدری نے محکمہ کے افسران کے اس کلیدی کردار کی تعریف کی اور ان سے کہا کہ وہ مختلف سرکاری اسکیموں کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرنے کے لیے پنچایتوں میں بیداری کیمپوں کا انعقاد کریں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کسانوں کو مختلف فصلوں کے بیج بروقت فراہم کیے جائیں۔ سرپنچ وحید حسین شاہ، طاہر مرزا، حلیم خان، ستار الدین شیخ، بشیر احمد اور کئی دیگر معززین بھی موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا