ڈی ڈی سی سرنکوٹ شاہنواز چودھری نے محلہ بھٹیاں میلواں لٹھونگ سرنکوٹ میں واٹر پمپ کا افتتاح کیا

0
0

آکاش ملک
سرنکوٹ؍؍ڈی ڈی سی سرنکوٹ محمد شاہنواز چودھری نے محلہ بھٹیاں میلواں لٹھونگ کلر کٹل سرنکوٹ میں علاقے کے سرکردہ شہریوں کی موجودگی میں واٹر پمپ کا افتتاح کیا۔ واضح رہے مذکورہ علاقہ کے عوام عرصہ دراز سے پینے کے پانی کی قلت کے باعث مشکلات کا شکار تھے اور پمپ کا افتتاح کرتے وقت مذکورہ محلہ کے مکینوں نے انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اور شاہنواز چوہدری کی جانب سے شروع کئے گئے ترقیاتی منصوبوں کے لئے کئے گئے کام کو سراہا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہنواز کا کہنا تھا کہ وہ اپنے حلقے کے عوام کی خدمت کے لیے پرعزم ہیں۔واضح رہے شاہنواز نے گزشتہ ڈھائی سالوں میں سڑکوں، پی ڈی ڈی، واٹر سپلائی، کھیل اور سیاحت میں بہتر انفراسٹرکچر کے لیے کئی منصوبے شروع کیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو کام پچھلے ڈھائی سال میں ہوئے وہ 60 سال میں نہیں ہوئے، انہوں نے سرنکوٹ میں ترقی اور مثبت سیاست کے نئے دور کا آغاز کیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا