لازوال ڈیسک
راجوری؍؍راجوری کے ضلع ترقیاتی کمشنر وکاس کنڈل نے آج یہاں محکمہ کی ایک میٹنگ میں ضلع میں دیہی ترقی (RD) سیکٹر کے تحت حاصل کردہ کامیابیوں کا ایک جامع جائزہ لیا۔ڈی سی نے ترقیاتی کاموں کی انجام دہی میں کی گئی پیش رفت کا بشمول ضلع کیپیکس بجٹ، پی آر آئی، ڈی ڈی سی اور بی ڈی سی گرانٹس، پی ایم اے وائی اور آواس پلس کے علاوہ سرحدی بنکروں اور آنگن واڑی مراکز کی تعمیر وغیرہ کا بھی ڈی سی نے بغور جائزہ لیا۔ڈی سی نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پیش رفت کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا کہ حکومتی اسکیموں اور اقدامات کے ثمرات جلد از جلد نچلی سطح تک پہنچیں۔انہوں نے آر ڈی ڈی کے عہدیداروں سے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کام مقررہ مدت کے اندر مکمل ہوں اور کام کے معیار کو ہر سطح پر برقرار رکھا جائے۔ انہوں نے انہیں یہ بھی ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں کے ثمرات شفاف اور جوابدہ طریقے سے مستحقین تک پہنچیں۔ دیگر کے علاوہ سی پی او محمد خورشید; اے سی ڈی، وجے کمار؛ اے سی پی شیراز چوہان اور بی ڈی اوز نے میٹنگ میں شرکت کی۔