خاندانوں کیلئے امدادی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا
لازوال ڈیسک
رام بن// ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی (ڈی ڈی ایم سی) رام بن نے یہاں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر روشن لال کی زیر صدارت اپنی میٹنگ میں آفات سے متاثرہ خاندانوں کے لیے امدادی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔وہیں46 دعوئوں میں سے 29 ریلیف کیسز کو ایس ڈی آر ایف (اسٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ) کے اصولوں کے مطابق متاثرہ خاندانوں کے حق میں منظور کیا گیا۔ باقی 17 کیسز دوبارہ تصدیق کے لیے رکھے گئے تھے۔
اس میٹنگ میں اسسٹنٹ کمشنر ریونیو، ایس ہرپال سنگھ، دیگر اہم عہدیداروں بشمول سی اے ایچ او،ڈی ایس ایچ او، ڈسٹرکٹ ٹریژری آفیسر اور تحصیلداروں نے شرکت کی، وہیںآگ کے واقعات سے لے کر قدرتی آفات جیسے لینڈ سلائیڈنگ، ژالہ باری، آندھی، سیلاب، بادل پھٹنے سے متعلق معاملات پر غور کیا گیا۔
فوری کارروائی پر زور دیتے ہوئے، اے ڈی ڈی سی نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ فیلڈ سٹاف کو ایس ڈی آر ایف ریلیف کے اصولوں کے بارے میں حساس بنائیں تاکہ امدادی معاملات کی درست اور بروقت کارروائی کو یقینی بنایا جا سکے۔وہیںڈپٹی کمشنر، رام بن، بصیر الحق چوہدری کی ترجیحات پر روشنی ڈالتے ہوئے، اے ڈی ڈی سی نے ریونیو اور دیگر متعلقہ افسران پر زور دیا کہ وہ اپنے محکموں سے متعلق تمام زیر التوا کیسوں کو جلد نمٹائیں، جس سے متاثرہ افراد کو امداد کی جلد تقسیم کی سہولت فراہم کی جائے جیسا کہ ایس ڈی آر ایف کے اصولوں کے تحت قابل قبول ہے۔