ڈی ڈی ایم اے کرگل نے منی موک ڈرل مشق کا انعقاد کیا

0
0

مشق کا مقصد ضلع میں آفات سے نمٹنے کے لیے تیاری کو بڑھانا تھا
لازوال ڈیسک
کرگل؍؍ڈی ڈی ایم اے کرگل نے انڈین آرمی، ہیلتھ، ریونیو، مکینیکل، آئی اینڈ ایف سی، پی ڈی ڈی، ایم سی، ڈی آئی پی آر، ڈی آر ایف، فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز اور دیگر محکموں کے ساتھ مل کر بس اسٹینڈ، کرگل میں ڈیزاسٹر کی تیاری کے ساتھ منی موک ڈرل مشق کا انعقاد کیا۔واضح رہے اس مشق کا مقصد ضلع میں آفات سے نمٹنے کے لیے تیاری کو بڑھانا تھا۔
وہیںتربیتی سیشن کے دوران، لیفٹیننٹ کرنل جوشی نے شہر کے علاقے کے خطرے کو دیکھتے ہوئے آفات سے نمٹنے کی تیاری کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔اس موقع پر فوج نے لینڈ سلائیڈنگ پر ایک موک ڈرل کی جبکہ یوٹی ڈی آر ایف نے سی پی آر میں ایک ڈیمو پیش کیا۔ ان کوششوں کا مقصد ممکنہ آفات کے خلاف کمیونٹی کی لچک کو بڑھانا ہے۔
اس موقع پر محکمہ صحت کرگل کے ایک ڈاکٹر نے ابتدائی طبی امداد کے بارے میں آگاہ کیا، آفات کے دوران اس کی اہمیت پر زور دیا اور انچارج فائر سروس کرگل نے ہنگامی حالات میں اپنے کردار پر روشنی ڈالی۔اس تقریب کے دوران تحصیلدار کرگل، ایگزیکٹو انجینئر، آئی اینڈ ایف سی ، ایگزیکٹو انجینئر، مکینیکل، ڈی پی او ایجوکیشن، ای او ، ایم سی کرگل، میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹر، انچارج فائر سروس کرگل موجود تھے۔ آخر میں ڈی ڈی ایم اے کرگل کی جانب سے تحصیلدار کرگل نے کامیاب مشق کے لیے تمام متعلقہ محکموں کا شکریہ ادا کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا