ڈی پی اے پی نے سڑکوں پہ اُترنے کاکیااعلان

0
0

مہنگائی، راشن میں کمی، پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ کے خلاف آج احتجاجی ریلی نکالے گی
لازوال ڈیسک

سری نگر؍؍ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی (ڈی پی اے پی) نے بدھ کو اپنے سرینگر ہیڈکوارٹر میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں مہنگائی، غریبوں کو مفت راشن کی تقسیم کو روکنے، صارفین کے لیے ماہانہ راشن کوٹہ میں کمی اور پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس کی صدارت ڈی پی اے پی کے ڈپٹی چیئرمین جی ایم سروڑی نے کی۔اجلاس کے دوران دیکھا گیا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے سے عوام مشکلات کا شکار ہیں۔میٹنگ نے مشاہدہ کیا کہ غریبوں کے لیے مفت راشن کو روکنے سے لوگ بھوک سے مر جائیں گے جبکہ چاول استعمال کرنے والے جموں و کشمیر میں صارفین کے لیے راشن کے ماہانہ کوٹے میں کمی ناقابل قبول ہے۔اجلاس میں مزید کہا گیا کہ ایک طرف حکام اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہے ہیں تو دوسری طرف حکومت گیس ری فل اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر رہی ہے۔یہ بھی دیکھا گیا کہ جموں و کشمیر میں پراپرٹی ٹیکس کا نفاذ ناقابل قبول ہے اس حقیقت کے پیش نظر کہ پچھلے کچھ سالوں میں لوگوں کو COVID-19 لاک ڈاؤن کی وجہ سے نقصان اٹھانا پڑا ہے۔متفقہ طور پر یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ ڈی پی اے پی ان تمام معاملات کے خلاف جمعرات (8 جون) کو احتجاجی ریلی نکالے گی۔ڈی پی اے پی کی احتجاجی ریلی ڈی پی اے پی سونور ہیڈ کوارٹر سے شروع ہو کر ڈویڑنل کمشنر آفس پر اختتام پذیر ہوگی۔اجلاس میں جن دیگر لوگوں نے شرکت کی ان میں مرکزی ترجمان سلمان نظامی، عارضی صدر محمد امین بھٹ، نائب عبوری صدر محمد الطاف ڈار، جنرل سیکرٹری خالد طفیل، زونل صدر پیر بلال، جنرل سیکرٹری محفوظ شبنم، ضلع صدر سرینگر عامر سلطان، ضلع صدر بڈگام ، غلام نبی پروانہ، ضلع صدر بارہمولہ شعیب لون، ضلع صدر شوپیاں مشتاق احمد کھانڈے سمیت دیگر نے شرکت کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا