ڈی پی اے پی لیڈر پیر بلال نے ضلع بڈگام کے چاڈورہ حلقہ میں عوام سے کیا تبادلہ خیال

0
0

سری نگرپارلیمانی حلقے سے لوک سبھا انتخابات میں پارٹی کے امیدوار عامر احمد بھٹ کے حق میں ووٹ کی اپیل
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی کے صدر وسطی کشمیر پیر بلال نے سری نگر کے 2 پارلیمانی حلقے کے ووٹروں سے کہا کہ وہ جاری لوک سبھا انتخابات میں پارٹی کے امیدوار عامر احمد بھٹ کے حق میں اپنا ووٹ ڈالیں۔پیر بلال نے ضلع بڈگام کے چاڈورہ حلقہ میں سڑک کے کنارے میٹنگوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ڈھائی سال کی مختصر مدت کے لیے وزیر اعلیٰ کے طور پر غلام نبی آزاد کا دور جموں و کشمیر کی تاریخ کا سنہرا دور تھا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان اور توانا عامر بھٹ غلام نبی آزاد کی متحرک اور قابل قیادت میں جموں و کشمیر کے بنیادی اور اہم مسائل کو مضبوط قوت کے ساتھ اٹھائیں گے، انہوں نے کہا کہ پارٹی کا بنیادی ایجنڈا ریاست کی بحالی، صرف مقامی لوگوں کے لیے زمین اور ملازمتیں، امن اور خوشحالی ہے۔اس موقع پرحلیم خان سیکرٹری سنٹرل کشمیر، ایم وائی ڈار آرگنائزر سنٹرل کشمیر، بلال احمد خان ورکنگ صدر ڈی پی اے پی بڈگام نے بھی عوام سے بات کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا