ڈائریکٹر جنرل این آئی ایم ایس ایم ای نے آئی یو ایس ٹی کا دورہ کیا

0
64

انٹرپرینیورشپ ایکو سسٹم کے فروغ کے لیے کوششوں کو سراہا
لازوال ڈیسک
اونتی پورہ؍؍اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار مائیکرو، سمال اور میڈیم انٹرپرائزز کے وفد کی کی میزبانی کی جس کی قیادت ڈاکٹر ایس گلوری سواروپا، ڈائریکٹر جنرل کر رہے تھے ۔اس موقع پر انہوں نیشعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے مہارت کی نشوونما، کاروباری انکیوبیشن، اختراعی تیاری اور انڈسٹری-اکیڈمیا انٹرفیس کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے پروفیسر شکیل اے رومشو نے پروگرام میں شرکت کرنے والے مختلف بزنس چیمبرز کی نمائندگی کرنے والے ڈائریکٹر جنرل اور انڈسٹری لیڈرز کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئی یو ایس ٹی قومی تعلیمی پالیسی-2020 کے تحت تصور کیے گئے جدت، انٹرپرینیورشپ، ہنر مندی اور اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو فروغ دینے کے لیے صنعت کے ساتھ مشغولیت کو اہمیت دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی آئی ای ڈی کے زیراہتمام چھوٹے کاروباروں کے مرکز اور کے اے ایس ٹی کی وسیع رسائی اور استعداد کار میں اضافے کے پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیںاور نوجوانوں کی فعال شرکت کاروباری منصوبوں کے قیام کے حوالے سے ان کے تاثر میں واضح تبدیلی کی نشاندہی کرتی ہے۔
اس موقع پرڈاکٹر ایس گلوری سواروپا نے جدت طرازی اور انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینے میں آئی یو ایس ٹی کی کوششوں کی تعریف کی اور این آئی ،ایم ایس ایم ای کی طرف سے پیش کردہ مختلف پروگراموں پر روشنی ڈالی جو خطے کے خواہشمند کاروباری افراد کو نمایاں طور پر فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔وہیںپروفیسر اے ایچ مون، ڈین اکیڈمک افیئرز نے سی آئی ای ڈی کے مختلف عمودی اور مختلف نامور قومی اداروں جیسے آئی آئی ٹی، ایس آئی ڈی بی آئی وغیرہ کے ساتھ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
دریں اثناء وفد نے متعدد بات چیت کی جس میں سرکاری افسران، پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمائندوں سے ملاقاتیں کی گئیں۔انہوں نے یونیورسٹی میں کلیدی سہولیات کا بھی دورہ کیا۔اس دوران بی کے گپتا (ڈی جی ایم، سیبی کے شمالی علاقہ کے دفتر) اور جے ایس کوہلی (بی ایس ای میں سینئر منیجر) کی طرف سے سرمایہ کاروں کی بیداری پر ایک ماہرانہ گفتگو کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں آئی یو ایس ٹی کے اقدامات کے مختلف پہلوؤں پر توجہ مرکوز کرنے والے مختلف فیکلٹی ممبران کی جانب سے پریزنٹیشنز بھی پیش کی گئیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا