ڈی ٹی این بی ڈبلیو ای ڈی نے سانبہ میں دو’شرمک چوپال‘ پروگرام منعقد کئے

0
0

لازوال ڈیسک
سانبہ؍؍ حکومت ہند، وزارت محنت اور روزگار، ڈی ٹی این بی ڈبلیو ای ڈی جموں نے آج ضلع سانبہ، جموں و کشمیر کے مدون کیمپ اور مدون گاؤں میں دو ‘شرمک چوپال’ پروگراموں کا کامیابی سے انعقاد کیا۔وہیںپروگراموں کا افتتاح سرپنچ رامدھن نے کیا اور پنچ راجیش کمار نے اختتام کیا۔ تاہم مذکورہ پروگراموں کے دوران مرکزی اور ریاستی حکومت کی ایجنسیوں کی مختلف فلاحی اسکیموں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ڈی ٹی این بی ڈبلیو ای ڈی جموں کے ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر پنکج رستوگی نے شرکاء کو ان کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے لیے ان سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دی۔اس موقع پربحیثیت مہمان خصوصی تبادلہ خیال کرتے ہوئے، اشوک گپتا، ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر، محکمہ زراعت، حکومت جموں و کشمیر نے دیہی کارکنوں کو سائنسی زراعت اور نقد فصلوں کے فوائد سے آگاہ کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا