ڈی ٹی این بی ڈبلیو ای ڈی نے باغپورہ میں شرمک چوپال پروگرام کا اہتمام کیا

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍حکومت ہند، وزارت محنت و روزگار، ڈی ٹی این بی ڈبلیو ای ڈی ریجنل ڈائریکٹوریٹ، جموں نے دیہی علاقوں کے فوائد کے لیے باغپورہ گاؤں، قمر واڑی بلاک، سری نگر میں ایک شرمک چوپال پروگرام کا کامیابی سے انعقاد کیا ہے۔ اس بیداری کے تربیتی پروگرام میں مرکزی اور ریاستی حکومت کی ایجنسیوں کی جانب سے جموں و کشمیر کے دیہی اور غیر منظم سیکٹر کے کارکنوں کے لیے مختلف فلاحی اسکیموں پر ایک مباحثہ ڈاکٹر پنکج رستوگی، ریجنل ڈائریکٹر،ڈی ٹی این بی ڈبلیو ای ڈی کی قیادت میںمنعقد کیا۔تاہم مذکورہ پروگرام کے دوران تمام گاؤں والوں نے حکومت ہند کے سوچھتا ہی سیوا 3.0 ابھیان کے تحت اپنے ارد گرد صفائی برقرار رکھنے کا حلف بھی لیا۔ انہوں نے کم از کم اگلے 12 مہینوں تک اپنے گھر، گلی، گاؤں، بلاک اور ضلع کو صاف کرنے کے لیے ہر ہفتے 2 گھنٹے شرم دان دینے کا وعدہ کیا۔ اپنے اختتامی کلمات میں راہی ریاض احمد ممتاز سماجی کارکن اور چیئرمین احسان فاؤنڈیشن جموں و کشمیر نے کہا کہ کارکنوں کو چاہیے کہ وہ سرکاری فلاحی اسکیموں کا فائدہ اٹھائیں جو ان کی بہتری کے لیے ہیں اور ان کا معیار زندگی بہتر بنا سکتے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا