ڈی سی کٹھوعہ نے ڈسٹرکٹ کیپیکس بجٹ 2023-24کے تحت پیش رفت کا جائزہ لیا

0
53

ضلع کے اندر زیر التواء منصوبوں کی تکمیل کو تیز کرنے کی اہمیت پردیا زور
لازوال ڈیسک
کٹھوعہ// ڈپٹی کمشنر کٹھوعہ ڈاکٹر راکیش منہاس نے آج یہاں ڈی سی آفس کمپلیکس میں منعقدہ میٹنگ میں ڈسٹرکٹ کیپیکس بجٹ2023-24 کے تحت جاری ترقیاتی پروجیکٹوں کا جامع جائزہ لیا۔ وہیںاس جائزے کا مقصد مختلف شعبوں میں جاری منصوبوں کی کارکردگی اور حیثیت کا جائزہ لینا تھا۔وہیں اس موقع پر ڈاکٹر منہاس نے ہر شعبے کی پیش رفت کا بغور جائزہ لیا اور ترقیاتی کاموں کی موجودہ صورتحال پر رائے طلب کی۔ محکمہ وار جائزہ کے دوران، انہوں نے مقررہ مدت کے اندر معیاری اثاثہ بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ضلع کے اندر زیر التواء منصوبوں کی تکمیل کو تیز کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
اس سال کے کپکسکے تحت شروع کیے گئے نئے منصوبوں کا جائزہ لیتے ہوئے، ڈاکٹر منہاس نے تمام محکموں میں بروقت عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ وہ طے شدہ ٹائم لائنز پر عمل کرتے ہوئے جاری منصوبوں کی تیزی سے تکمیل کو یقینی بنائیں۔
ہر شعبہ کے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہوئے، ڈاکٹر منہاس نے پروجیکٹ کے مقاصد کو مؤثر طریقے سے حاصل کرنے کے لیے نچلی سطح پر مشترکہ کوششوں اور گہری توجہ کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے مزید محکموں کو مشورہ دیا کہ وہ اسکول اور اسپتال کی اپ گریڈیشن، کمیونٹی ہال کی تعمیر، اور بلاک سطح کی لائبریریوں کے قیام جیسے اہم اقدامات کو ترجیح دیں۔اس موقع پر دیگر کے علاوہ اے ڈی ڈی سی کٹھوعہ، سی پی او، ایگزیکٹیو انجینئر اور ضلع کے دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا