ڈی سی کٹھوعہ نے ضلع روڈ سیفٹی کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی

0
0

کہاٹریفک کے ضوابط پر عمل کریں اور بھیڑ سے پا ک ماحول کو یقینی بنائے
لازوال ڈیسک
کٹھوعہ// ڈپٹی کمشنر کٹھوعہ ڈاکٹر راکیش منہاس کی صدارت میں آج یہاں ڈی سی آفس کمپلیکس میں ڈسٹرکٹ روڈ سیفٹی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔وہیںسینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، چیف ایجوکیشن آفیسر، ایگزیکٹیو انجینئر پی ڈبلیو ڈی، ایگزیکٹو انجینئر بسوہلی، ایگزیکٹیو انجینئر، پی ایم جی ایس وائی،بی آر او کے نمائندے، نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا اور دیگر اراکین موجود تھے۔شناخت شدہ مقامات پر سمارٹ ٹریفک کیوسک کے قیام کے علاوہ حساس مقامات پر اصلاحی اور حفاظتی اقدامات شروع کرنے کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی نے کہا کہ روڈ سیفٹی سڑکوں کو سفر کے لیے محفوظ بنانے، سڑکوں پر ہونے والے حادثات، زخمیوں اور اموات کو کم کرنے کے لیے اقدامات پر موثر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے ضلع میں روڈ سیفٹی کے منظر نامے کو بہتر بنانے کے لیے ایک قابل عمل منصوبہ بنایا ہے جس کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کی بھرپور شرکت کی ضرورت ہوگی۔ انہوں نے کٹھوعہ کے شہریوں سے پرجوش اپیل کی کہ وہ ٹریفک کے ضوابط پر عمل کریں اور بھیڑ سے پاک اور ہموار ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے میں اپنا حصہ ڈالیں۔ڈی سی نے حفاظتی قوانین کے بارے میں بڑے پیمانے پر بیداری پھیلانے اور سڑکوں کو مسافروں کے لیے محفوظ بنانے کے لیے اصلاحی اقدامات کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران پر زور دیا کہ وہ شہر کی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا