ڈی سی نے دیہی ترقی، محصولات کے محکموں کے کام کاج کا جائزہ لیا

0
117

افسروں پر زور دیا کہ وہ عوامی توقعات پر پورا اترنے کیلئے ہم آہنگی سے کوششیں کریں
لازوال ڈیسک
ڈوڈہ// ڈپٹی کمشنر، ہرویندر سنگھ نے آج یہاں دیہی ترقیات اور محصولات کے محکموں کے کام کاج کا جائزہ لیا، یہاں ایک میٹنگ میں حکومت کی طرف سے حالیہ انتظامی ردوبدل میں نئے تعینات افسران سمیت اہم عہدیداروں نے شرکت کی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر پران سنگھ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سدرشن کمار، ڈی پی او آئی سی ڈی ایس پرمجیت سنگھ، اے سی آر سنجیو کمار، اے سی ڈی منوج کمار، اے سی پی مشرف ہاف، ایس ڈی ایم، تحصیلدار اور بی ڈی اوز نے میٹنگ میں شرکت کی۔
ڈی سی نے ریونیو اور آر ڈی ڈی افسران کو تاکید کی کہ وہ غیر قانونی کان کنی، منشیات کے استعمال، گائے کی اسمگلنگ، سرکاری اراضی پر قبضہ اور دیگر غیر قانونی، سماج دشمن اور امن دشمن سرگرمیوں سے نمٹنے کے لیے ایکشن پلان تیار کریں۔ڈی سی نے افسروں پر زور دیا کہ وہ عام آدمی کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے ہم آہنگی سے کوششیں کریں، اور پریشانی پیدا کرنے والوں پر کڑی نظر رکھیں۔ہرویندر سنگھ نے شفافیت، جوابدہی اور بروقت عوامی خدمات کی فراہمی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ رپورٹس بروقت جمع کرائیں اور سرکاری دفاتر میں عملے کی وقت کی پابندی کو یقینی بنائیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا