ڈی سی پونچھ نے بفلیاز تا منڈی پھاگلہ سڑک پر کام کی پیش رفت کا معائنہ کیا

0
0

آفیسران کو ہدایت : کہا پروجیکٹ کو انجینئرنگ کے اعلیٰ ترین معیارات کے ساتھ مکمل کیا جائے

سید نیاز شاہ
پونچھ //ڈپٹی کمشنر پونچھ وکاس کنڈل نے اتوار کو بفلیاز منڈی پھاگلا سڑک پر چل رہے کام کی پیش رفت کا معائنہ کیا۔اس موقع پر ایگزیکٹیو انجینئر پی ایم جی ایس وائی نے پروجیکٹ کی تکمیل میں کام کا تفصیلی خاکہ پیش کیا اور ڈپٹی کمشنر کو بتایا گیا کہ 63 کلومیٹر سڑک پر سب سے زیادہ کام ہو چکا ہے اور باقی کام مقررہ مدت میں مکمل کر لیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ پروجیکٹ کو انجینئرنگ کے اعلیٰ ترین معیارات کو برقرار رکھتے ہوئے کیا جائے نیز مخصوص رہنما خطوط پر سختی سے عمل کیا جائے۔

https://poonch.nic.in/
ڈ سی نے پی ایم جی ایس وائی کے حکام سے کہا کہ وہ کام کو تیز رفتاری سے مکمل کریں تاکہ عام لوگ ترقیاتی سرگرمیوں کا فائدہ اٹھا سکیں اور ضلع کے دور دراز علاقوں تک سڑکوں سے رابطہ بڑھا سکیں۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ کام کے معیار پر خصوصی زور دیتے ہوئے پراجیکٹ کی پیش رفت کی باقاعدہ نگرانی کی جائے۔ایگزیکٹیو انجینئر پی ایم جی ایس وائی دیگر عہدیداروں کے ساتھ معائنہ کے دوران ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے علاقے کی عوام نے انتظامیہ کے اس قدم کی سرہانہ کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ بہت جلد اس کام کو مکمل کر لیا جائے گا۔

/lazawal.com/?cat

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا