ڈی سی ریاسی نے محکمہ لیبر کی اسکیموں کے نفاذ کا جائزہ لیا

0
0

متعلقہ افسران پر زور دیاکہ خصوصی بیداری کیمپوں کا انعقاد کریں
لازوال ڈیسک
ریاسی// محکمہ محنت کی اسکیموں کی پیشرفت اور عمل آوری کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر ریاسی ویشیش مہاجن نے آج یہاں ڈی سی آفس کمپلیکس ریاسی کے ویڈیو کانفرنس ہال میں اسٹیک ہولڈر محکموں کی میٹنگ کی صدارت کی۔وہیںڈپٹی کمشنر نے اٹھارہ آن لائن سروسز کے نفاذ پر تفصیلی غور و خوض کیا اور سکیموں کا جامع جائزہ لیا۔ایک اہم کامیابی کی نشاندہی کرتے ہوئے، ڈپٹی کمشنر کو بتایا گیا کہ ضلع میں ای شرم پورٹل پر کارکنوں کی رجسٹریشن سو فیصد سے زیادہ ہو گئی ہے۔وہیں ڈی سی نے افرادی قوت کی پرجوش شرکت پر امید کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کے افسران پر زور دیا کہ وہ ضلع میں خاص طور پر مہور سب ڈویژن میں خصوصی بیداری کیمپوں کا انعقاد کریں۔وہیںان کیمپوں کا مقصد رجسٹریشن مہم کو بڑھانا ہے، اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ زیادہ سے زیادہ مستفیدین مرکزی اور یونین ٹیریٹری اسپانسر شدہ اسکیموں کی طرف سے پیش کردہ فوائد سے فائدہ اٹھا سکیں۔انتظامیہ کا خیال ہے کہ آگاہی اور رجسٹریشن میں اضافہ کارکنوں کو بااختیار بنائے گا اور انہیں مختلف فلاحی اقدامات اور مواقع تک رسائی کے قابل بنائے گا۔ضلع کے اندر ٹھیکیداروں کی مصروفیات کو منظم اور باقاعدہ بنانے کیلئے، ڈی سی نے اسسٹنٹ لیبر کمشنر کو ہدایات جاری کیں کہ وہ ایک ماہ کے اندر اندر تمام ٹھیکیداروں کے ساتھ مزدوروں کی رجسٹریشن کریں۔ اس اقدام کا مقصد شفافیت، جوابدہی، اور لیبر ریگولیشنز کی تعمیل کو بڑھانا ہے۔اس بات کو یقینی بنانے کی ایک ٹھوس کوشش میں کہ حکومت کی طرف سے اسپانسر شدہ اسکیموں کے فوائد ضلع کے کونے کونے تک پہنچیں، ڈپٹی کمشنر ریاسی نے اسسٹنٹ لیبر کمشنر کو ہدایت دی ہے کہ وہ عوام میں معلوماتی پمفلٹ تقسیم کریں اور انہیں مختلف فلاحی اسکیموں کے بارے میں روشناس کرائیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا