ڈی سی ریاسی نے ضلع میں منشیات کے استعمال پر قابو پانے کے اقدامات کا جائزہ لیا

0
0

متعلقہ تحصیلداروں کو ہدایت: کہا متعلقہ علاقوں میں پوست کی فصل کاشت نہ کی جائے
لازوال ڈیسک
ریاسی// ضلع ترقیاتی کمشنر ریاسی، ویشیش مہاجن نے آج یہاں نارکو کوآرڈینیشن سینٹر (این سی او آر ڈی) کی ماہانہ میٹنگ کی صدارت کی تاکہ ضلع میں منشیات کی اسمگلنگ اور منشیات کی لت کو روکنے کے لیے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا جاسکے۔وہیںڈی ڈی سی نے سرکاری ڈگری کالجوں کے سربراہوں کو منشیات کی جانچ کٹس دی تاکہ طلبا ء کی معمول کی جانچ پڑتال کی جاسکے۔
اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ وہ کسی بھی قسم کے منشیات کے استعمال میں ملوث نہیں ہیں۔وہیں انہوں نے تعلیمی اداروں میں انفارمیشن، ایجوکیشن، اینڈ کمیونیکیشن کی سرگرمیوں کو منظم کرنے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ بچوں میں منشیات کے مضر اثرات کے بارے میں شعور اجاگر کیا جا سکے۔ڈی ڈی سی نے جنگلات، محکمہ تعمیرات عامہ (پی ڈبلیو ڈی) اور زراعت کے محکموں کو ہدایت کی کہ وہ سڑک کے کنارے والے علاقوں سے کینابیس سٹیوا کو ہٹا دیں۔ مزید برآں، تحصیلداروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ شناخت کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے متعلقہ علاقوں میں پوست کی فصل کاشت نہ کی جائے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا