متعلقہ محکمہ کو ہدایا ت :کہاسڑک کی بحالی کو یقینی بنانے کیلئے چوبیس گھنٹے کوششیں شروع کریں
لازوال ڈیسک
رام بن//ڈپٹی کمشنر رام بن، بصیر الحق چوہدری نے آج یہاں کنگابتنی روڈ پر بڑے پیمانے پر لینڈ سلائیڈنگ کے مقام کا معائنہ کیا۔اس دوارن ڈپٹی کمشنر نے پیدل سفر کرکے نقصان کا اندازہ لگایا۔اس موقع پر اے ڈی سی ہربنس شرم، اے سی آر ایس ہرپال سنگھ، اے سی ڈی شری ناتھ سمن، ایگزیکٹیو انجینئر ابھیشیک گپتا، ایگزیکٹیو انجینئر پی ایم جی ایس وائی اروند کمار، ڈی ایف او بٹوٹ ابینو رومیترا، تحصیلدار دیپ کمار اور دیگر افسران سمیت سینئر افسران کی ایک ٹیم کے ساتھ، ڈپٹی کمشنر نے موقع پر کارروائی کی۔
وہیں متاثرہ علاقے کا جامع معائنہ کے دوران سینئر افسران، عوامی نمائندوں بشمول ڈی ڈی سی کونسلر شمیم اختر اور سرکردہ شہریوں کے ساتھ بات چیت کی گئی تاکہ صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے اور سڑک کے رابطے کی فوری بحالی کی حکمت عملی بنائی جا سکے۔
ڈپٹی کمشنر کو ان کی ہدایت کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کو صاف کرنے کے لیے مناسب افرادی قوت اور مشینری کی تعیناتی کے بارے میں بتایا گیا جس میں 4 ایکسویٹر اور دیگر آلات شامل ہیں۔غور و خوض کے بعد، ڈپٹی کمشنر نے پی ایم جی ایس وائی کے ایگزیکٹیو انجینئر کو ہدایت دی کہ وہ سڑک کی ٹریفک کی درستگی کو یقینی بنانے کے لیے چوبیس گھنٹے کوششیں شروع کریں۔ گندھاری بلاک اور ضلع ہیڈکوارٹر کے درمیان ہموار رابطے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، انہوں نے عوامی سہولت اور حفاظت کی ترجیح پر زور دیا۔