ڈی سی رام بن، ایس ایس پی ٹریفک نے NH-44پر روڈ کلیئرنس کے کام کا معائنہ کیا

0
158

ڈی سی نے سب ڈویژن بانہال میں ضروری خدمات اور سامان کی صورتحال کا جائزہ لیا
لازوال ڈیسک
رام بن // ڈپٹی کمشنر، رام بن، بصیر الحق چوہدری نے آج یہاں سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، ٹریفک، نیشنل ہائی وے، روہت باسکوترا کے ساتھ، مسلسل بارش اور برف باری کے بعد NH-44 پر ایک معائنہ اور روڈ کلیئرنس آپریشن کی قیادت کی۔وہیںموسلا دھار بارش اور برف باری کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے ناشری سے بانہال کے درمیان 270 کلومیٹر طویل شاہراہ بلاک ہو گئی تھی، جو کشمیر کو ملک کے باقی حصوں سے جوڑنے والی بنیادی ہمہ موسمی سڑک ہے۔
اسی سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر نے ذاتی طور پر مختلف مقامات پر روڈ کلیئرنس آپریشنز کی نگرانی کی اور عملدرآمد کرنے والی ایجنسیوں کو ہدایت کی کہ وہ مسافروں کے محفوظ اور
ہموار سفر کے لیے سڑکوں کو برقرار رکھیں۔ ڈی سی نے بتایا کہ NH-44پر پھنسے ہوئے گاڑیوں کو ترجیحی بنیادوں پر نکالا جا رہا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام ترجیحی- لنک روڈز کو ٹریفک کے لیے کلیئر کر دیا گیا ہے اور ترجیحی لنک روڈز کی بحالی کا کام جنگی بنیادوں پر جاری ہے اور ہموار رابطے کے لیے کوششیں بھی جاری ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کا تحفظ اولین ترجیح ہے، انتظامیہ شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتی ہے۔ میڈیا کے ساتھ بات چیت میں، ڈی سی نے بحالی کی جاری کوششوں پر روشنی ڈالی جس کا مقصد عوامی سہولت کے لیے ضروری خدمات جیسے پانی، خوراک اور بجلی کی فراہمی کو بحال کرنا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے یہ بھی بتایا کہ صحت کی ہنگامی صورتحال کے حوالے سے ضلع بھر میں تمام ضروری انتظامات کئے گئے ہیں اور حاملہ خواتین کو ان کی حفاظت اور طبی امداد کے لیے لے جانے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔
صورتحال کی قریب سے نگرانی کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے سینئر افسران بشمول ایس ڈی ایمز، ایگزیکٹیو انجینئرز، پی ڈبلیو ڈی اور پی ایم جی ایس وائی، تحصیلداروں اور دیگر ضروری محکموں کے اہلکاروں کو ہدایت دی کہ وہ عوام کے لیے باقاعدہ ضروری خدمات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔وہیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کے ساتھ پی ڈی این ایچ اے آئی پرشوتم سنگھ، ایس ڈی ایم، بانہال، رضوان اصغر، ایگزیکٹیو انجینئر پی ڈبلیو ڈی، تحصیلدار بانہال، اور دیگر افسران موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا