ڈی سی راجوری نے پریس کلب کی کارکردگی کا جائزہ لیا

0
0

صحافیوں کے مسائل اور سرکاری اسکیموں پر تبادلہ خیال کیا گیا
عمرارشدملک
راجوریپریس کلب راجوری میں ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری ڈاکٹر شاہد اقبال کی قیادت میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں پریس کلب سے تعلق رکھنے والے تمام صحافیوں سے شرکت کی جبکہ ضلع انفارمیشن آفیسر راجوری محمد شفاعت بھی خاص طور پر موجود تھے ۔ اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری نے پریس کلب راجوری کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا اور دیگر مطالبات پر بھی بات چیت ۔ وہیں پریس کلب راجوری کے ممبران نے مختلف ڈیولپمنٹ پر تبادلہ خیال کیا اور سرکاری سکیموں پر بھی بات چیت جس کے بعد ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری ڈاکٹر شاہد اقبال نے کہا کہ ہم ضلع سطح پر صحافیوں کے لئے انشورنس پالیسی شروع کررہے ہیں اس کے علاوہ ضلع میں سرگرم مختلف سکیموں کے تحت پریس کلب میں پروگرام منعقد کئے جائےںگے تاکہ پریس کلب راجوری کو اس کا فائدہ ہوسکے اور لوگوں کو بھی سکیموں کے بارے میں جانکاری مل سکے ۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی پریس کلب راجوری کے لئے کمیونٹی حال کی تعمیر کا کام بھی شروع کیا جارہا ہے اسکے علاوہ پریس کلب راجوری کے نام سے ماہانہ میگزین بھی شروع کررہے ہیں جس میں راجوری کے صحافی مختلف قسم مضامین چھاپ سکتے ہیں جس سے ضلع راجوری کو فائدہ ہوسکے اس کے لئے مختلف سکیموں سے مدد لی جائے گی تاکہ پریس کلب راجوری کی سرگرمیوں میں کوئی ڈیل نہ ہو ۔ انہوں نے کہا کہ پریس کلب راجوری کو ایک ایسا ادارہ بنایا جائے گا جہاں سے عام اور خاس سب کی آواز کی بہترین ترجمانی ہوسکے اور اسکے علاوہ پریس کلب راجوری کے ممبران کو شناختی کارڈ بھی جاری کیا جائےگا تاکہ مشکل وقت میں ان کی پہچان ہوسکے ۔اس موقع پر پریس کلب صدر اویناش جسیال ، نائب صدر عارف قریشی ، جنرل سیکرٹری (ایف)شکتی شرما ، چیف ایڈوئزر وریندر ملہوتر، عمرارشدملک،امیت شرما، ایمروز سوری ،عبدالقیوم لون ، اکھیل مہاجن ، روی ورما،امیت شرما،انکیت کیسر،کش گپتا اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا