ڈی سی جموں نے ڈی ڈی سی، بی ڈی سی اور پی آر آئیزکے سالانہ منصوبہ کے تحت کاموں کی پیشرفت کا جائزہ لیا

0
0

لازوال ڈیسک
جموں ڈپٹی کمشنر اونی لواسا نے آج ڈسٹرکٹ کیپیکس بجٹ 2022-23 کے تحت ڈی ڈی سی، بی ڈی سی، پی آر آئی کے اجزاءسمیت مجوزہ پیش رفت کا جائزہ لیا۔وہیںمتعلقہ عہدیداروں نے ڈی سی کو بتایا کہ کل 4055 کاموں میں سے 1720 کے ٹینڈر ہو چکے ہیں، 268 الاٹ/پیش رفت کے تحت اور 53 مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں مکمل ہو چکے ہیں۔مزید بتایا گیا کہ منظور شدہ 4055 کاموں میں سے 207 کام یوٹی اجزاءکے تحت، 274 بی ڈی سی کے تحت، 309ڈی ڈی سی کے تحت اور 3265 پی آر آئیزجزو کے تحت ہیں۔وہیںمزید بتایا گیا کہ یو ٹی کمپوننٹ کے تحت 207 کاموں میں سے 192 کا ٹینڈر، 134 کو الاٹ کیا گیا، 24 اسٹینڈ مکمل ہو چکے ہیں۔ڈپٹی کمشنر کو مزید بتایا گیا کہ پی آر آئی کے تحت 3265 کاموں میں سے 1299 کاموں کے ٹینڈر لگ چکے ہیں اور دیگر کاموں کے ٹینڈرنگ کا عمل جاری ہے۔اسی طرح ڈی ڈی سی کے تحت 309 کاموں میں سے 127 کا ٹینڈر ہو چکا ہے اور 22 پر عملدرآمد جاری ہے۔بی ڈی سی کمپوننٹ کے تحت 274 کاموں میں سے 102 کاموں کو ٹنڈر کیا جا چکا ہے۔وہیںجائزہ لینے کے بعد، ڈی سی نے افسران سے کہا کہ وہ 10 دن کے اندر تمام کاموں کا تخمینہ تیار کریں اور 15 دن کے اندر اس کے ٹینڈر جاری کریں

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا