ڈی سی جموں نے مشن موڈ پر جن اوشدھی کیندروں کو فروغ دینے کا مطالبہ کیا

0
0

کہا آؤٹ لیٹس کے ذریعے ادویات کی فروخت کو بڑھانے کیلئے سخت محنت کریں
لازوال ڈیسک
جموں// ڈپٹی کمشنر سچن کمار ویشیا نے آج یہاں اسٹیک ہولڈر محکموں کی ایک میٹنگ میں ضلع میں جن اوشدھی کیندروں کے کام کاج کا جائزہ لیا۔انہوں نے موجودہ جن اوشدھی کیندروں کی فروخت کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ان کی ترقی کو یقینی بنانے کے عوامل کی نشاندہی کی۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ ان آؤٹ لیٹس کے ذریعے ادویات کی فروخت کو بڑھانے کے لیے سخت محنت کریں۔ انہوں نے ان سے کہا کہ وہ ادویات کی فروخت، نسخوں کی تعداد اور دیگر تفصیلات کی رپورٹ پیش کریں۔انہوں نے جن اوشدھی کیندروں کی بلاک وائز فروخت کا بھی تجزیہ کیا، خاص طور پر بشنہ، اکھنور، آر ایس پورہ، کوٹ بھلوال، چوکی چورا، سروال اور دیگر میں سرکاری صحت کی سہولیات کا۔ انہوں نے نسخے کے آڈٹ کی صورتحال کو چیک کیا اور خریداری کے مسائل بشمول جے کے ایم ایس سی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بی ایم اوز کو جن اوشدھی کیندر کی ادویات کو فروغ دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑنی چاہئے اور اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ لوگوں کی خدمت کرتے ہوئے ان کی فروخت میں اضافہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ وسائل کی کوئی کمی نہیں ہے اور بی ایم اوز کو مشن موڈ پر ان ادویات کو فروغ دینے کے لیے کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے افسران کے لیے مختصر مدت کے اہداف بھی مقرر کئے۔انہوں نے اجلاس کے دوران متعلقہ ہسپتالوں اور مراکز صحت کے معمول کے آپریشنل امور کا مزید جائزہ لیا۔میٹنگ میں چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ہربخش سنگھ، چیف پلاننگ آفیسر اتم سنگھ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹس، بلاک میڈیکل آفیسرس اور دیگر نے شرکت کی جبکہ سب ڈویڑنل مجسٹریٹس نے آن لائن میٹنگ میں حصہ لیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا