تمام بنیادی سہولیات سمیت مناسب انتظامات کی ضرورت پر دیا زور
لازوال ڈیسک
ادھمپور// جموں و کشمیر سروس سلیکشن بورڈ (جے کے ایس ایس بی) کی طرف سے 23 جون 2024 کو سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ میں سپروائزر کے عہدہ کے لیے آئندہ او ایم آرپر مبنی تحریری امتحان کے انتظامات کو ایک جائزہ میٹنگ میں حتمی شکل دی گئی۔ جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر ادھم پور سلونی رائے نے کی۔وہیںمیٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جوگندر سنگھ جسروتیا، ڈی آئی او راجندر ڈگرا اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ ضلع بھر میں 17 مقررہ مراکز پر کل 5,662 امیدواروں کی شرکت متوقع ہے۔
وہیںڈی سی نے پینے کے پانی، صفائی ستھرائی، روشنی، اور دیگر بنیادی سہولیات سمیت مناسب انتظامات کی ضرورت پر زور دیا۔ مجسٹریٹس، سینٹر سپرنٹنڈنٹس، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ، مبصرین، اور تفتیش کاروں کو منصفانہ اور بغیر کسی رکاوٹ کے امتحانی عمل کو یقینی بنانے کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔مزید برآں، ٹریفک پولیس ڈیپارٹمنٹ کو ایک موثر ٹریفک مینجمنٹ سسٹم نافذ کرنے کی ہدایت کی گئی۔